امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت
درس : 19
(پہلا مقالہ: مبحثِ ثالث فصل؛ 8)
حکمتِ اکتسابیہ اور قانونِ معاش: امام شاہ ولی اللہؒ کے اصولِ مکاسب کی روشنی میں ارتفاقات، پیشہ ورانہ مہارت اور ریاستی نظم کا تجزیاتی مطالعہ
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 13؍ ستمبر 2023ء / 26؍ صفر المظفر 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:16 فصل: ۸ میں حکمتِ اکتسابیہ (وسائل معاش کی حکمت و طریقۂ کار اور معاشی قوانین) کا بیان
2:44 اکتساب اور معاشی محنت کا مطلب و مفہوم
5:45 اکتساب و معاشی محنت کی سائنس کے دو امور کی رعایت ضروری
9:53 تمام ضروریات کو بوجہ احسن پورا کرنے کے لیے مناسب معاشی محنت اور پیشہ اختیار کرنا ضروری
13:38 ایسا پیشہ اور اجتماعی سرگرمی اختیار نہ کرنے کے بھیانک نتائج
17:17 مختلف پیشے اپنانے اور اختیار کرنے کا بنیادی سبب
20:14 درپیش حاجات کو پورا کرنے کے لیے فلاحت، حدادت و نجارہ وغیرہ کی پیشہ ور مہارتوں کی ایجاد
33:54 پیشوں کی ایجاد کی بنیادی وجہ؛ ارتفاقِ ثانی میں ایک گھرانے کا اپنی تمام معاشی ضرورت کو اکیلے پورا کرنا ممکن نہیں!
35:18 ارتفاق ثانی کی سطح پر مختلف مہارتوں اور سکلز کے حامل پیشہ ور افراد کی ضرورت و اہمیت
41:54 کثرتِ حاجات کی بنیاد پر آلۂ مبادلہ اور زرِّ حقیقی (سونا و چاندی) کی ناگزیریت
50:26 ارتفاقِ ثانی کی جماعتوں کے نظم و نسق اور نزاع کے خاتمے کے لیے ریاست و حکومت کی ضرورت
51:45 ارتفاقِ ثالث کے درجے میں ہر شعبے کے لیے حکومتی معاونین کی ضرورت
53:25 تین بنیادی پیشے؛ زراعت، صنعت اور تجارت
55:41 مملکت کی مصلحتوں کو قائم کرنے والے چند پیشے؛ مققنہ، عدلیہ اور انتظامیہ وغیرہ
56:46 حکومت کا قیام‘ تین بنیادی شعبوں کو ترقی سے ہمکنار کرنا ہے
57:16 سوسائٹی میں تعیّشات کے بڑھنے سے غیر ضروری ذیلی شعبے وجود میں آتے ہیں
59:16 شاہ صاحبؒ کا اصولِ مکاسب کی روشنی میں چھ اہم ترین پیشوں کا استقراء و تتبّع
1:04:56 لوگوں کے مختلف پیشے اختیار کرنے کی دو بنیادی وجوہات
1:05:43 پہلی وجہ؛ انسان کا جسمانی قوت، ذہنی صلاحیت اور اپنی طبیعت کے مطابق پیشہ اختیار کرنا
1:08:42 دوسری وجہ؛ ارتفاقات کی مناسبت سے ماہر استاذ اور دستیاب آلات سے کسی پیشے میں مہارت کا پیدا ہونا
1:10:21 بسا اوقات آدمی مجبوری اور ضرورت کے تحت کوئی نامناسب پیشہ اختیار کرتا ہے
1:11:23 صاحبِ مروت اور باوقار شخص‘ ذلت و پستی والا پیشہ اختیار نہیں کرتا!
1:12:35 سمجھدار آدمی‘ رفاہیت و ظرافت کے ساتھ اپنی ضروریات کے بقدر پیشہ اختیار کرتا ہے
1:13:52 صلاحیت سے بڑھ کر پیشہ اختیار کرنا یا ضروریات کے بقدر معاشی محنت نہ کرنے والوں کی چند مثالیں
1:16:44 پیشوں کو اختیار کرنے میں فساد و خرابی کی بڑی بنیادی وجہ
1:19:04 صاحبِ حکمت شخص سے قانونِ معاش مخفی نہیں!
1:21:33 قدیم زمانے کے پیشوں سے چمٹے ہوئے خاندان اور معاشرے ہمیشہ نقصان اٹھاتے رہیں گے
1:26:09 آدمی کا اپنی طبیعت اور جدید دور کے تقاضے کے مطابق ضروریات کو پورا کرنے والا پیشہ اخیتار کرنا ہی دراصل اطمئنان بخش زندگی کا واحد راستہ
1:28:40 پیشہ ور شخص کے کرنے کے دو کام؛ کفایت کرنے والا پیشہ اختیار کرکے مطلوبہ اور درست نتائج حاصل کرنا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



