البدور البازغہ | 31 | معرفتِ الٰہی: ذاتِ باری، اسماء حسنیٰ ، صفاتِ باری و تجلیاتِ حق اور ادراک۔۔۔

تفصیل

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

درس : 31
(دوسرا مقالہ: مبحثِ اول، فصل؛ 2)
معرفتِ الٰہی: ذاتِ باری، اسماء حسنیٰ ، صفاتِ باری و تجلیاتِ حق اور ادراکِ انسانی کی حدود

مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 07؍ فروری 2024ء / 26؍ رجب المرجب 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:32 پہلی فصل کا بنیادی خلاصہ؛ طبیعتِ انسانی اور معرفتِ الٰہی
3:39 دوسری فصل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء و صفات کے ثبوت کے چند عقلی دلائل اور عرفی زبان میں ان اسماء و صفات کے اطلاق اور تعبیر کی کیفیت پر تنبّہ
5:16 1۔ واجب بالذات (اللہ تبارک وتعالیٰ) نہ کلی ہے اور نہ جزئی بلکہ اصل الموجودات ہے
10:29 مقدمۂ کتاب کی مباحث سے اس بحث کی مزید توضیح
16:49 ذاتِ واجب الوجود کی حقیقت؛ کمالِ ناجز اور وجودِ حقّ
19:57 ناقص کلی اور محدود و مقیّد جزئی کا فرد‘ واجب بالذات کیسے ہو سکتا ہے؟
22:44 کلیّت و جزئیت‘ عقل کا عمل اور ادراک کی کارگری ہے
23:14 ذاتِ باری تعالیٰ‘ دراصل موجودات کی بنیاد، حقیقت الحقائق اور تمام کلیات و جزئیات سے ماوراء ہے
24:20 2۔ واجب بالذات‘ کے آخری اسم‘ رحمٰن ذات کا کائنات میں جاری فیضِ کلی اور اسماء حسنیٰ کی تفصیلات
32:04 اسم کی بنیادی حقیقت نیز ذاتِ واحد کے متعدد اسماء کا راز
37:15 3۔ ذاتِ باری تعالیٰ‘ کائنات کی انواع و اجناس کی تمام حالتوں سے باخبر اور مکمل علم رکھتا ہے
39:01 اللہ کی صفات (علیم وغیرہ) مخلوق کی صفات کے مشابہہ نہیں
45:59 4۔ حقائقِ الفاظ کی دو پہلؤوں سے تفتیش و تحقیق نیز اسماء حسنیٰ (الرحیم) میں ان حقائق کی تعبیر اور کیفیت کا جائزہ
1:05:40 5۔ لسان سے پروان چڑھنے والی عقلِ معاشی کا نقصان؛ مقامِ لاھوت کے گہرے ادراک اور نظامِ کائنات کے مجموعی مطالعے میں بھینگا پن

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
البدور البازغة
وقت اندراج
ستمبر 16, 2026