البدور البازغہ | 29 | طبیعتِ انسانی اور معرفتِ الٰہی: امامِ نوعِ انسانی کی رہنمائی میں حکمتِ ربانی

تفصیل

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

درس : 29
(دوسرا مقالہ: مبحثِ اول، فصل؛ 1)
طبیعتِ انسانی اور معرفتِ الٰہی: امامِ نوعِ انسانی کی رہنمائی میں حکمتِ ربانی و عقلی کا ولی اللہی مطالعہ

مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 24؍ جنوری 2024ء / 12؍ رجب المرجب 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
✔️ فاتحة الکتاب میں تمام انسانوں کے لیے امامِ نوع انسانی کے معیار اور بطور نمونہ ہونے کا ذکر
✔️ پہلے مقالے میں انسان کی بھیمیت (نسمہ اور جسمانی ساخت) سے متعلق علمِ اخلاق اور علمِ ارتفافات کی تفصیلات کا بیان ہوا
✔️ دوسرے مقالے میں (ا) امامِ نوع انسانی کے واسطے سے قربِ بارگاہ الہی اور معرفتِ خداوندی کے حصول کے لیے انسانی طبائع (نفسِ ناطقہ) کی علمی و عملی صلاحیت و استعداد کا ذکر
✔️ (ب) اس معرفت و قربِ الہی کے نتیجے میں روحِ ملکوتی میں دنیا کے ہر شر سے اجتناب اور مقابلہ کرنے کی طبعی اہلیت و صلاحیت
✔️ (ج) اسی استعداد کی بنا پر مرنے کے بعد تین مواطن؛ قبر، حشر اور جہنم کے عذاب سے نجات حاصل کرنے کا طبعی تقاضا
✔️ دوسرے مقالے کے عنوان کی مزید وضاحت
✔️ دوسرے مقالے میں براہین (حکمتِ نظری) اور عقلِ معاشی (حکمتِ عملی) کی اساس پر تقربِ الہی کے ہر مسئلے پر بصیرت افروز اور شعوری غور و فکر
✔️ مقالے کی تقسیم کار؛ پانچ مباحث میں فصول کی تقسیم
✔️ مبحثِ اول کی چھ فصلوں میں عقلی طور پر ذاتِ باری تعالیٰ، صفاتِ الہی، اسمائے حسنیٰ، آیات و نشانیاں اور ایمان بالقدر کی معرفت و شناسائی
✔️ پہلی فصل میں طبیعتِ انسانی کو عطا کی گئی خدا شناسی کی عقلی تحقیق و تفتیش
✔️ حکمت و برہانِ قاطع کی اساس پر ذاتِ واجب الوجود کے ثبوت کے تین دلائل
✔️ وحدت الوجود اور وحدت الشھود کے اختلافی اِبہام کا تصفیہ
✔️ ایک قلمی نسخے کے حاشیے میں مصنفِ علّام شاہ صاحبؒ کی عبارت سے معرفتِ خداوندی کے تین دائروں کی وضاحت
✔️ طبیعتِ انسانی کا مادی دائروں سے الگ ہو کر معرفتِ الہی کے راستے کی طرف تجرّد (فارغ ہونے) کے طریقے کو جاننا ضروری
✔️ جانور اور انسان کی یکساں علمی و طبعی حالت اور ایک مثال سے وضاحت و استدلال
✔️ بسا اوقات بعض جزئیات (جانوروں) میں قاعدہ کلیّہ کے قابلِ عمل نہ ہونے کی وجوہات
✔️ شرفِ انسانیت کی اساس پر قاعدہ کلیّہ کے دو امتیازی علمی پہلو؛ شدّتِ تنبّہ اور کمالِ علم کا حصول
✔️ جانور کی عادت کے تحقیقی جائزے کی اساس پر شرفِ انسانی کے دو امتیازی علمی پہلؤوں کی مزید تحقیق
✔️ انسان کا منظم داخلی نظام اور کائنات کے ہمہ گیر آفاقی نظام کا تقاضا؛ طبائعِ انسانی میں موجبِ کائنات (اللہ تعالیٰ) کا علم موجود ہے
✔️ ناقص استعداد والوں کا واجب الوجود‘ ذات کے تعین اور مرکزہ تلاش کرنے میں کوتاہی کا منطقی جائزہ
✔️ پہلا طریقہ؛ ناقص رائے سے قوتِ فعّالہ کی تفتیش و تحقیق کرکے عملی نظام بنانے والے حکماء و فلاسفہ اور ان کا اخروی معاملہ
✔️ دوسرا طریقہ؛ حضرت ابراہیمؑ کا معرفتِ خداوندی کا حنیفی طریقہ اور ملکوتی نظام تک رسائی کے لیے خالص توجہ
✔️ انسان کی دو عقلیں؛ عقلِ معاشی اور عقلِ ربّانی

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
البدور البازغة
وقت اندراج
ستمبر 02, 2026