امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت
درس : 39
(دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 10)
فلسفۂ عبادت اور انسانی جبلت: معرفتِ الٰہی، محبت و تعظیم اور سات فطری عبادات کا مطالعہ
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 05؍ جون 2024ء /27؍ ذی قعدہ 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:19 بندگی‘ انسان کی فطرت کا حصہ اور نبی اکرمؐ نے اعلیٰ درجے کی عبودیت کا اظہار کیا ہے
2:29 معرفتِ خداوندی کی حالت کے نتیجے میں انسان پر سات قسم کی فطری عبادات طاری ہوتی ہیں
3:39 فلسفۂ عبادت: ہر انسان (مسلم و کافر) کا معبود کی رضا و خوشنودگی کے مطابق اپنی طبیعت کے تقاضے سے افعال، مشقت والے اعمال اور ھیئات اختیار کرنا
7:25 شہنشاہِ مطلق‘ اللہ تبارک و تعالیٰ ہی معبودِ حقیقی ہے
9:25 حالتِ عبودیت کی تسکین و تکمیل میں سب سے عمدہ ترین عبادت‘ نماز ہے
10:08 (2) دعا کی حقیقت: معرفتِ الہی کے وقت عظمت بھرے تعریفی کلمات یا مجبور انسان کا کسی فائدے کے حصول یا نقصان سے بچنے کے لیے مالکُ المُلک کے سامنے گِڑگِڑانا
14:14 ایک گہرا نکتہ: قلب کی تعظیمی حالت کا زبان پر جاری کلمات اور جسمانی اعضاء سے صادر اعمال کی صورت میں اظہار
15:40 قلب اور زبان کا ایک پیج پر ہونا‘ دیانت کہلاتا ہے
16:17 اپنے معبود کے لیے عظمت بھرے اور اعلیٰ کلمات اختیار کرنے کی حقیقت
17:26 نبی اکرمﷺ کے قلب اور وجود پر دعا کی حالت اور امام شاہ ولی اللہؒ کا پورے ذخیرۂ احادیث سے دس دعائیہ کلمات اور اَذکار کا استقراء
19:09 ’بدورِ بازغہ‘ میں دس اَذکار پر حکمت کے تناظر میں اجمالی بحث جبکہ ’حجة اللہ البالغہ‘ میں ان اذکار پر تفصیلی گفتگو
20:19 حالتِ الٰہیہ کے دس اَذکار (مرحلوں) میں پہلا صیغہ ’لا إلٰه إلّا الله‘ (انسان روحوں کو کھینچنے والی ذات‘ اللہ تبارک وتعالیٰ ہی معبودِ برحق ہے)
23:08 ۲۔ الله أكبر (کوئی طاقت و قوت اللہ سے بڑی نہیں) نیز ان دونوں کلمات سے ایمان کی حقیقت میں تازگی پیدا ہوتی ہے
26:00 ۳۔ سبحان الله (تمام اشیاء سے بلند تر مُنزَّہ اور پاکیزہ ذات کہ انسانی عقل اس کی حقیقت کے ادارک سے عاجز ہے)
28:12 ٤۔ الحمد لله (ہر قابلِ تعریف شے میں حسن اور خوبی پر اللہ کی تعریف)
31:03 ۵۔ التّعوُّذات (انسان کی نسبت سے کائنات کے ہر شرّ سے اللہ کی پناہ میں آنا)
32:23 ’حجة اللہ‘ اور ’بدورِ بازغہ‘ میں اَذکار کی ترتیب کا فرق؛ توبہ و استغفار بھی تعوُّذ کے دائرے میں شامل جبکہ دسواں ذکر؛ نبی اکرمؐ پر درودھ و سلام بھیجنا ہے
34:19 ٦۔ الـمسألة (ہر حاجت و ضرورت کا اللہ سے ہی سوال کرنا)
36:38 التّعوُّذات والـمسألة؛ انسان کی حاجت و ضرورت کو پورا کرنے سے متعلق ہیں
37:39 ۷۔ التّوكُّل (ذاتِ باری تعالیٰ کے مُنعمِ حقیقی اور کارساز ہونے پر مکمل اعتماد و یقین)
39:50 ۸۔ الـخُضُوع (عاجزی) و الإخبات (قلب کا جھکنا) و التّعبُّد (عبادت کی ظاہری شکل بنانا): اصل عبادت کی حقیقت اور عبودیت کا اقرار
41:02 ۹۔ الاستغفار و التّوبة (غیر مناسب قول و عمل سے اللہ کی طرف رجوع کرنا)
41:59 ۱۰. التّبرّك باسمه (اللہ کے نام سے برکت حاصل کرنے) کا معنی و مفہوم
46:10 دعا کے دس اذکار کا خلاصہ نماز میں پنہاں ہے
47:41 حکمت کی اساس پر دعا کے تین بہترین اوقات کا فلسفہ
48:27 (الف) کسی نعمت کی تجدید (دوبارہ حاصل ہونے) کا وقت
49:32 (ب) یا کائنات کے آفاقی تناظر یا انسان کے تناظر سے اللہ کی نشانیوں میں سے کسی اہم نشانی کے ظاہر ہونے کا وقت
50:17 (ج) یا پھر کسی ناگزیر ضرورت اور پریشانی کے پیش آنے کا وقت
51:09 معرفتِ الہی کی حالت پیدا کرنے کے لیے موزوں ترین اوقات‘ صبح و شام میں اذکارِ عشرہ کی مواظبت ضروری
56:44 (3) روزے کی حقیقت: معبود کی خاطر بھاری اور تھکا دینے والی چیز کو برداشت کرنا
57:51 روزے کا فقہ و فلسفہ
1:01:07 ذاتِ باری تعالیٰ سے انتہاء درجے کی محبت کا طبیعتِ انسانی کی تین جبلی صفات؛ العلم، السمع، البصر سے اعتقاد و اظہار
1:04:43 محبوب کی دید و شنید کا یقین اور اس کے لیے جان و مال کی قربانی سے وجدانی لذت حاصل ہوتی ہے
1:06:25 اللہ کی دی ہوئی فطری قوتوں اور اعضاء کو نقصان پہنچا کر مشقت اٹھانا‘ عبادت نہیں بلکہ نری جہالت ہے
1:09:17 علم کے بغیر محض جذبے کے تحت ایسی عبادت‘ جاہل عبادت گزاروں کا وطیرہ
1:11:05 شرعی روزہ
1:14:26 حکمت کی اساس پر روزے کے چند بہترین اوقات
1:17:50 (4) زکوة کی حقیقت
1:20:51 زکوٰۃ کی ادائیگی کا سب سے بہترین طریقہ اور نصابِ زکوة کی حکمتیں
1:25:45 (5) حج کی حقیقت: مخصوص مقامات کی زیارت کے ذریعے معبود کی محبت، شوق اور تڑپ کا حق ادا کرنا
1:26:47 معبود کی طرف سے مخصوص جگہ میں خاص اثرات کے ظہور کی چند صورتیں
1:28:30 ہر قوم اور مذہب میں حج، زیارت یا یاترا کا کوئی نہ کوئی تصور پایا جاتا ہے نیز مرکزِ حج یا زیارت کی چند شکلیں
1:29:08 ہندوؤں کے ہاں دریائے گنگا کی یاترا (حج) کی مثال: اپنے تصور کے مطابق معبود کی محبت کے لیے بڑی مشقت برداشت کرنا نیز گاؤ ماتا کے تصور کا حکیمانہ جائزہ
1:33:53 ہر قوم کا اپنے معبود سے منسوب عمدہ مادی آثار اور بابرکت اجتماعات کے ذریعے باطنی وابستگی کا فطری عمل
1:35:18 حج کی حقیقی اساسیات
1:39:54 ذکر کے حلقے، مسجدیں، نماز کے مقامات اور دعاؤں کی جگہوں پر آنا بھی حج ہی کی ایک قسم
1:42:11 حجِ بیت اللہ کی منفرد اور امتیازی حیثیت اور بہترین طریقۂ کار
1:44:52 دنیا بھر کی تمام امتوں، اقوام اور مذاہب کا متفقہ مرکزِ حج
1:48:02 (6) آپسی معاملات میں معبود کی قَسمیں (أیمان) اور منّت ماننے (نذور) کی حقیقت
1:52:50 رسول اللہ نے نذر ماننے سے منع فرمایا
1:54:58 (7) معبود کی خبریں (احوال) سننا اور اس کی کتاب (قرآنِ حکیم) کی تلاوت کرنا
1:56:50 انسان میں محبت کے جوش و ہیجان کا فطری عمل
منجانب: رحیمیہ میڈیا



