البدور البازغہ | 40 | سوءِ معرفت کا سب سے بدترین حجاب: شرک کی حقیقت، اسباب و اقسام اور دینِ محمدی۔۔۔

تفصیل

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت

درس : 40
(دوسرا مقالہ: مبحثِ دوم، فصل؛ 11)
سوءِ معرفت کا سب سے بدترین حجاب: شرک کی حقیقت، اسباب و اقسام اور دینِ محمدی کی ابدی حفاظت
مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 12؍ جون 2024ء /05؍ ذی الحج 1445ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز درس
0:15 معرفتِ خداوندی انسانی فطرت کا حصہ جبکہ ذاتِ باری تعالیٰ کے متعلق بدفہمی‘ حجابات میں سے سب سے بُرا حجاب ہے
1:11 فصل نمبر (11) میں ححابِ سوءِ معرفت میں سب سے بد ترین‘ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے کی ممکنہ وجوہات و اسباب کا بیان
1:37 شرک؛ اُممِ عالَم کو تباہ و برباد کرنے والا مُہلِک آفاقی کینسر
3:06 شرک پیدا ہونے کی وجہ اور بنیادی حقیقت: عقلِ سلیم کی اساس پر مخلوقات کے محدود کمال اور ویلیو کی پیمائش جبکہ ماورائے مادہ‘ ذات کا احاطہ کرنے اور اسے سمجھنے میں لوگوں کی معرفت کا پیمانہ مختلف ہے
10:13 خلاصہ: ماورائے مادہ ذات سے عالم ناسوت کی اشیاء کے شرف و کمال کی کوئی نسبت نہیں ہے
12:02 عجز و انکساری و تعظیم اختیار کرنے کے دو الگ الگ درجات:
13:01 1۔ والدین اور اساتذہ کی عظمت کا اعتقاد اور ان کے سامنے عاجزی (ادب) اختیار کرنے کی حقیقت
20:34 2۔ عبادت اور تعظیمِ الٰہی کی حقیقت؛ انتہاء درجے کی عجز و انکساری کا نام‘ عبادت
24:19 تعظیم اور تذلّل میں فرق کی حقیقت جان لینے کے بعد رزق اور شفاء کے حوالے سے مخلوق اور خالق کے فرق کی وضاحت
25:06 ۱۔ امیر کے رزق دینے اور طبیب کے شفاء دینے کا درست مفہوم
28:27 ۲۔ اللہ تعالیٰ کا اپنی مخلوق کو رزق دینے اور بندوں کو شفاء دینے کا مفہوم
33:45 کسی چیز کو حلال اور حرام قرار دینے کا اطلاق دو معنوں پر ہوتا ہے: ۱۔ طبّی و ناسوتی دائرہ، ۲۔ ماورائے مادہ الہی دائرہ
36:53 حاکمیتِ اعلیٰ اور قانون سازی کے الٰہی حق اور شرک کی ایک قسم؛ اَحبار و رُہبان کو حلال و حرام کا اختیار دینے کے عقیدے کا ’حجة اللہ البالغہ‘ کی روشنی میں جائزہ
38:57 تحلیل و تحریم کا مطلب اور گہرا راز: کسی چیز کو حلال یا حرام قرار دینا‘ دراصل عالمِ ملکوت میں نافذ ہونے والے 'تکوینی فیصلے' کا نام
40:12 حلال و حرام کی نبی اکرم ﷺ کی طرف یا ائمہ مجتہدین کی طرف نسبت سے متعلق اہم اشکال کی وضاحت
44:19 انسان کی فطری علمی قوت کا امتیازی اظہار؛ حقائقِ اشیاء کی تحقیق و تفتیش اور ان کی کھوج لگانا
46:36 کسی شے کی تاثیر سے حیرانگی، عظمت، تقدیس کا اعتقاد اور شرک کے سرایت کرنے کی حقیقت
54:02 خفیہ طریقے سے شرک کی کیفیت پیدا ہونے کی بنیادی وجہ
55:50 شرک کے مرض میں مبتلا انسانوں کے مختلف گروہ:
56:30 1۔ مجوس اور صابئین کے شرک کی حقیقت: عقلی طور پر خدا کو کائنات کا خالق ماننے کے باوجود عملی طور پر اسے بے اختیار سمجھنا اور مادی اشیاء کو ہی تاثیر، عبادت اور حاجت روائی کا اصل مرکز بنا لینا
1:00:04 2۔ یہودی، عیسائی، مشرکین اور دینِ محمدیﷺ کے غالی منافقین کے شرک کا جائزہ
1:10:05 3۔ فناء فی اللہ میں غلو: خدا کو مؤثرِ حقیقی ماننے کے باوجود مقرب بندوں کے افعال و رضاء کو خدا کے افعال و رضاء کا اعتقاد رکھنے والے مشرکین
1:12:58 ناسوتی شرف و کمال اور مقدس‘ الٰہی شرف کے لیے ایک جیسے الفاظ (طبیب، سید) کی پوشیدہ باطنی حقیقتوں میں فرق نہ کرنا ہی شرک پیدا ہونے کی اصل جڑ ہے
1:22:41 بعثتِ انبیاءؑ کا مشترکہ ہدف و مقصد: مشابہ الفاظ کی بناء پر پیدا ہونے والی تمام شرکیہ صورتوں سے اپنی قوم کو ڈرانا اور ان کے قلوب کو شرک سے پاک کرنا
1:24:04 انبیاءؑ کے حواریوں (تربیت یافتہ جماعت) کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد تحریفِ دین اور دوبارہ جاہلیت پیدا ہونے کی وجہ سے کفر و شرک کا غلبہ اور نئے نبی کی بعثت
1:28:37 دینِ محمدی کی ابدی حفاظت: دینِ محمدی ﷺ کے اصل علم اور پیغامِ ہدایت کی حفاظت کے لیے ’وصاة و مجددین‘ کی ایک مخلص جماعت ہمیشہ برقرار رہے گی
1:30:21 ’وصی‘ کی تعریف: کتاب اللہ اور سنتِ رسول اللہ پر مبنی دین کے مکمل نظام کی تعلیم، تربیت و تزکیہ کرنے والا
1:31:22 امتِ محمدیہ میں پہلی امتوں کی طرح‘ مکمل جاہلیت اور گمراہی پیدا نہیں ہوگی

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
البدور البازغة
وقت اندراج
اکتوبر 30, 2026