فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ

تفصیل

فساد فی الارض، معاشی غارت گری اور نسل انسانی کی تباہی کے عالمی ”أَلَدُّ الْخِصَامِ“ کردار کا جائزہ

خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 17؍محرم الحرام 1448ھ / 03؍ جولائی 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ:
آیاتِ قرآنی:
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يُّعۡجِبُكَ قَوۡلُهٗ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَيُشۡهِدُ اللّٰهَ عَلٰى مَا فِىۡ قَلۡبِهٖۙ وَهُوَ اَلَدُّ الۡخِصَامِ ﴿۲۰۴﴾ وَاِذَا تَوَلّٰى سَعٰى فِى الۡاَرۡضِ لِيُفۡسِدَ فِيۡهَا وَيُهۡلِكَ الۡحَـرۡثَ وَالنَّسۡلَ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يُحِبُّ الۡفَسَادَ ﴿۲۰۵﴾
(2 –بقرہ: 204، 205)
ترجمہ : ” اور بعض آدمی وہ ہے کہ پسند آتی ہے تجھ کو اس کی بات دنیا کی زندگانی کے کاموں میں اور گواہ کرتا ہے اللہ کو اپنے دل کی بات پر اور وہ سخت جھگڑالو ہے ۔ اور جب پھرے تیرے پاس سے تو دوڑتا پھرے ملک میں تاکہ اس میں خرابی ڈالے اور تباہ کرے کھیتیاں اور جانیں اور اللہ ناپسند کرتا ہے فساد کو “۔
حدیثِ نبویﷺ:
”إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَأَوْا الظَّالِمَ فَلَمْ يَأْخُذُوا عَلَى يَدَيْهِ أَوْشَكَ أَنْ يَعُمَّهُمُ اللَّهُ بِعِقَابٍ مِنْهُ“. (سنن ترمذی، حدیث:2168)
ترجمہ : ” جب لوگ ظالم کو دیکھ کر اس کا ہاتھ نہ پکڑیں (یعنی ظلم نہ روک دیں) تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا عذاب لوگوں پر عام کر دے “۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ انسانی سماج کا تحلیل و تجزیہ اور قرآن کا بنیادی موضوع اور اُسلوبِ بیان
✔️ قرآنی اسلوب کے تحت خدمتِ انسانیت اور فساد انسانیت کے اجتماعی اعمال کا تجزیہ
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کے تناظر میں بظاہر عمدہ و اچھی باتوں کے پیچھے چھپے ہوئے انسانیت دشمن کردار کی پہچان ضروری ہے
✔️ ’’ألدّ الخِصام‘‘ کی وضاحت‘ نبوی دور کی مثال اور کردار کا جائزہ
✔️ زندہ معاشروں میں اختلافات اور متعلقہ سماجی فورمز پر اپنے مؤقف کے حق میں دلائل دینے کا عمل لازمی اور جائز ہے
✔️ ’’الدّ الخِصام‘‘: انسانی سوسائٹی کی اقدار کو پامال کرنے والا اور انسانیت سے بغض رکھنے والا انتہا پسند ہے
✔️ فساد کے دو دائروں یعنی انسانی وسائل معاش اور نسلوں کو تباہی کرنے کی وضاحت
✔️ مریض کے لیے تکلیف دہ علاج اور کڑوی دوائی پلانے پر حضور اکرمﷺ کا ناگواری کا اظہار
✔️ ’’اخنس بن شریح‘‘ کا انسانیت دشمن اور فسادی کردار کے تناظر میں آفاقی قانون کی نشان دہی
✔️ دنیا کے ہر خطے کا اپنا اپنا قومی ”حرث“ ہوتا ہے
✔️ زرع و حرث میں بنیادی فرق اور اصل زارِع‘ اللہ تبارک و تعالیٰ
✔️ طائف کی زرعی معیشت اور مکہ کی تجارتی معیشت کا باہمی ربط
✔️ ہندوستان میں زراعت اور یورپی اقوام کی قدیم زمانے سے صنعت و حرفت میں مہارت
✔️ فساد؛ بدامنی، بدحالی، انسانی نسل اور معاشی وسائل کو تباہ و برباد کرنا
✔️ یورپین اقوام کا انسانی نسل اور معاشی وسائل کی تباہی کی ظالمانہ تاریخ کا خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں تجزیہ
✔️ سرمایہ داری نظام میں عمدہ اور خوشنما باتوں کے پیچھے نسل پرستی، انسانیت دشمنی اور لوٹ کھسوٹ پوشیدہ ہے
✔️ امریکہ میں بسنے والی مقامی آبادی ریڈ اینڈینز کی گوری نسل پرست اقوام کے ہاتھوں نسل کشی
✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی اور برطانوی شہنشاہیت کا ہندوستانی فصلوں اور نسلوں کی تباہی میں ظالمانہ کردار
✔️ موجودہ دور کے معاشی وسائل کے تناظر میں معدنیات، معدنی تیل اور سمندری وسائل بھی ”الحرث“ میں داخل
✔️ مشرقِ وسطیٰ کے تیل کے ذخائر پر سامراجی ممالک کا قبضہ
✔️ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور GETT معاہدے کے ذریعہ بظاہر آزاد ممالک کی معیشت پر کنٹرول
✔️ سونے چاندی کے سکوں میں نقب زنی کرنا بھی فساد کے زمرے میں داخل
✔️ سرمایہ داری نظام کا بین الاقوامی دجل: زر کو کیپٹل قرار دینے اور زر پر کنٹرول کرنے کا بین الاقوامی فساد
✔️ کمزور ممالک کے بجٹ اور مالی معاملات میں آئی ایم ایف کی مداخلت نیز بجٹ کا بنیادی اصول اور مقاصد و اہداف
✔️ حالیہ بجٹ 2026ء - 2027ء کا انسانی ترقیات اور معاشی و اقتصادی اصولوں کی روشنی میں تحلیل و تجزیہ
✔️ بجٹ بنانے کے لیے ماہر معیشت کی مطلوبہ خصوصیات
✔️ قومی بجٹ میں انسانی ضروریات سے صرفِ نظر نیز ”تلقّیِ رکبان“ کی نبوی ممانعت کی روشنی میں مقامی صنعت و تجارت کی تباہی کا جائزہ
✔️ فری مارکیٹ کے نام پر مقامی کسان، صنعت کار اور مارکیٹس کو تباہ کرنے کا عمل
✔️ غربت بھی انسانی نسلوں کو تباہ کرتی ہے
✔️ آلہ کار سرمایہ دارانہ نظام میں زراعت اور صنعت کی تباہی نیز سروسز پر مبنی غیر حقیقی معیشت کا فروغ
✔️ ظلم کے خلاف اجتماعی جدوجہد سے انکار کا نتیجہ‘ اللہ کی جانب سے عمومی عذاب
✔️ حدیث نبویؐ کے تناظر میں امتِ محمدیہ پر عذاب الہی کی وضاحت
✔️ آزاد قوموں کی عدم تشدد کی اساس پر ظلم کے خلاف اور سماجی بھلائی کے لیے کی جانے والی جدوجہد
✔️ نظام کی خرابی کو سمجھنے کے لیے سیاست، معیشت اور سماجی معاہدات کے نظام کی خرابی کا شعوری مطالعہ ضروری

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جولائی 05, 2026