نوآبادیاتی نظام کے دجل و فریب سے نجات اور عادلانہ نظامِ اقدار کا غلبہ
صداقت کی اساس پر منہج کے تعین کی قرآنی رہنمائی
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ : 24؍ محرم الحرام 1448ھ /10؍ جولائی 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہ نما قرآنی آیات
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا(80) وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ-اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا(81) سورۃ بنی اسرائیل17: (80-81)
ترجمہ: اور کہہ: اے میرے رب! مجھے خوبی کے ساتھ پہنچا دے اور مجھے خوبی کے ساتھ نکال لے، اور میرے لیے اپنی طرف سے غلبہ دے جس کے ساتھ نصرت ہو۔ اور کہہ دو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا۔ بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
0:00 آغاز
00:48 دنیا میں مثبت و منفی اقدار کی کشمکش کا نظام
01:59 شیطان کا مقصد: تذلیلِ انسانیت
06:02 انبیائے کرامؑ اور ان کے متّبعین کی جدوجہد: سچائی کا غلبہ
11:31 رسول اللہﷺ کے شخصی اوصاف کا کمال اور دشمن کا برملا اعتراف
13:33 رسول اللہﷺ کی مکی زندگی کی جدوجہد کا خلاصہ: انسانیت کو ظلم اور جہالت سے نجات دلانا
15:29 خطبے میں مذکور مرکزی آیت کی وضاحت
17:46 اسوہ نبویﷺ کا اہم پہلو: ظالم طبقے سے ’’مداہنت‘‘ (سمجھوتہ) کا ردّ
21:21 تعلیماتِ انبیائے کرامؑ کا اہم سبق: جھوٹ اور سچ کی آمیزش (دجل) کا انکار
24:43 معاشرے میں جھوٹی اقدار کے بالمقابل سچی اقدار کا تعارف و غلبہ: سیرت النبیﷺ کے واقعات کے تناظر میں راہ نمائی
29:45 حق اور سچ کی بنیاد پر نئے معاشرے کے قیام کا طریقہ: ہجرتِ مدینہ کے تناظر میں راہ نمائی
32:28 سچے اور جھوٹے لیڈروں کے تعارف کی اہمیت: تاریخ برعظیم پاک و ہند کا تجزیاتی مطالعہ
38:52 سچ اور حقائق کی بنیاد پر موجودہ حالات کے تجزیہ کی ضرورت اور جھوٹے کرداروں سے بچنے کی اہمیت
44:04 دینِ اسلام میں نظمِ حکومت کے قیام اور تشکیلِ ریاست کی اہمیت
47:27 غلبہ دین کا درست مفہوم: عدل اور اعلیٰ انسانی اقدار کا غلبہ
53:10 غلبہ دین کے لیے باطل کو مٹانے کی ضرورت
54:44 تاریخ کے متوازن تجزیے کی اہمیت
56:46 قرآنی تعلیمات کے تناظر میں دُعا کا درست طریقہ کار اور اسوہ حسنہ سے راہ نمائی
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا


