عقل سلیم سے عاری اورہدایت و شعور سے خالی آلہ کار لیڈر شپ کی پیروی کے نقصانات اور حصول آزادی کے تقاضے

تفصیل

عقل سلیم سے عاری اور ہدایت و شعور سے خالی آلہ کار لیڈر شپ کی پیروی کے نقصانات اور حصول آزادی کے قومی تقاضے
خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 30؍صفرالمظفر ۱۴۴۸ھ / 14؍ اگست 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:
آیتِ قرآنی:
وَوَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّبِعُوۡا مَآ اَنۡزَلَ اللّٰهُ قَالُوۡا بَلۡ نَـتَّبِعُ مَآ اَلۡفَيۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا ؕ اَوَلَوۡ كَانَ اٰبَآؤُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ شَيۡئًـا وَّلَا يَهۡتَدُوۡنَ. (2 -البقرہ:170)
ترجمہ : ” اور جب کوئی ان سے کہے کہ تابعداری کرو اس حکم کی جو کہ نازل فرمایا اللہ نے تو کہتے ہیں ہرگز نہیں ہم تو تابعداری کریں گے اس کی جس پر دیکھا ہم نے اپنے باپ دادوں کو بھلا اگرچہ ان کے باپ دادے نہ سمجھتے ہوں کچھ بھی اور نہ جانتے ہوں سیدھی راہ“ ۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
0:00 آغاز خطاب
1:04 14 اگست خطے کی آزادی و حریت کا دن اور حقیقی آزادی و قربِ الہی کے لیے انبیاؑ کا کردار
2:51 انسان کی عزت اور شرف‘ صرف اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں ہے
3:47 امام شاہ عبدالعزیزؒ کے ہاں تخلیق انسانیت کے تناظر میں انسانی مساوات کا بنیادی اصول اور حکمران کا بنیادی فریضہ؛ طبقاتی نظام کا خاتمہ اور مساوات کا قیام
8:25 دائرہ تخلیق اور دائرہ تدبیر میں فرق کے تناظر میں حق معیشت میں مساوات اور درجات معیشت میں تفاوت کے قرآنی اصولوں کی وضاحت اور ریاست کی ذمہ داری
11:54 آزادی و حریت‘ انسان کا خمیر اور بنیادی فطرت اور حقِ معیشت میں مساوات ریاستی حق‘ اس پر عقیدہ کا کوئی جبر نہیں!
13:45 انبیاؑ‘ عقل و شعور کی تعلیم اور آزادی و حریت کی دعوت دینے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتے
15:04 سب سے بڑی غلامی اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور مراکز کو تسلیم کرنا نیز انبیاؑ کی فطری بنیادوں پر ایک مرکزِ ہدایت (توحید) کی دعوت
19:28 توحیدِ باری تعالی کے دوعقلی و منطقی تقاضے؛ حلال طیب زرق (وسائلِ معاش) کا حصول اور معاشی زندگی میں حلال اور طیب اشیاء کا استعمال
23:26 خطبے کی مرکزی آیت کی روشنی میں احکاماتِ الہی کی اتّباع اور مشرکین کی اپنے آباؤاجداد کی غلط روش پر قائم رہنے کی ہٹ دھرمی
28:30 ان آیات کے شانِ نزول میں قریش اور یہودیوں کا اپنے بے عقل اور بے علم رہنماؤں کی اتباع پر اصرار
31:12 قرآن کا غور و فکر پر مبنی سوال؛ عقل اور ہدایت سے محروم آباء و اجداد کی پیروی کی جائے گی؟
32:44 راہِ ہدایت کی دو صورتیں نیز عقل اور ہدایت سے محروم آباء و اجداد قابلِ اتّباع نہیں!
35:36 عقل سے عاری اور ہدایت سے خالی بے شعور افراد‘ جانوروں، گونگے، بہرے اور اندھوں کی مانند ہیں
36:51 حضرت شیخ الہند ؒکے نزدیک علم کے حصول کے لیے ذرائعِ علم کے آزاد ہونا لازم و ضروری
38:14 غلام قوموں کا مرض: صحیح رائے کے اظہار سے دوری، درست علم سے لاتعلقی اور آنکھوں پر خواہشات کی پٹی بندھ جانا
40:27 نوجوان نسل میں اپنے آباؤ و اجداد کو احمق سمجھتے ہوئے سچے رہنماؤں سے لاتعلقی اختیار کرنے کا بڑھتا مرض نیز آباء واجداد کی پیروی کا درست قرآنی فہم اور حضرت ابراہیمؑ کے اسوۂ حسنہ کا تعارف
46:55 اپنی دھرتی، سچے رہنماؤں اور آباؤاجداد سے رشتہ توڑنے کا نتیجہ‘ بدیسی طاقتوں کی غلامی اور نوجوان نسل کی گمراہی (مولانا سندھیؒ کا مکہ کی سیاسی حیثیت کا تجزیہ)
53:14 حضرت ابراہیمؑ اعلی درجے کے عقل مند اور ہدایت یافتہ امام انسانیت اور حضور اکرم ﷺشبیہ ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام
55:29 ہدایت یافتہ اور عقل مند سچے رہنماؤں کی اتباع کی روشنی میں برعظیم میں ملتِ ابراہیمیہ حنیفیہ اور محمدیہ کے تحت حکمرانوں، محدثین و فقہا اور اولیاءاللہ کے کردار کا جائزہ
1:09:17 پیروی کے لائق یہ سچے رہنما ہیں نہ کہ عقل سلیم سے عاری اور ہدایت و شعور سے خالی غدّار، آلہ کار اور ملک دشمن لیڈر شپ!
1:11:37 غلامی کے دور میں حریت پسند علماء اور سچے رہنماؤں کا بے لاگ کردار
1:13:12 انگریز کا ہندوستان میں بیٹھ کر عرب پر قبضہ نیز آلہ کار تجارتی کمپنیوں کی تشکیل، سیاسی پارٹیوں کے ذریعے نظام پر تسلط اور بالآخر زمینی حقائق کے برعکس پنجاب اور بنگال کی تقسیم کا جائزہ
1:20:42 معاہدات واتحاد کی قرآنی اساسیات نیز عقل اور ہدایت کے برخلاف عالمی سامراجی معاہدات و اتحاد میں شرکت کا تاریخی اور حالیہ مکہ معاہدے کا شعوری جائزہ

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
اگست 16, 2026