البدور البازغہ | 15 | تشکیلِ انسانی تہذیب میں ارتفاقِ اول کا کردار ، پانچ دائرے اور انسانی ضروریات۔۔

تفصیل

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس : 15
(پہلا مقالہ: مبحثِ ثالث، فصل 5)
تشکیلِ انسانی تہذیب میں ارتفاقِ اول کا کردار ، پانچ دائرے اور انسانی ضروریات کے گیارہ اصولوں کا مطالعہ* (البدور البازغہ اور حجةُ اللہ البالغہ کے تناظر میں)
مُدرِّس : ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ : 26؍ جولائی 2023ء / 07؍ محرم الحرام 1445ھ
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز
0:17 سابقہ مباحث کا ما حصل اور اگلی مباحث سے ربط
1:27 ارتفاقات کی بحث کا حجة اللہ البالغہ میں اجمالاً اور بدورِ بازغہ میں تفصیلاً ذکر
2:42 ارتفاقِ اول کی پہلی بحث؛ تقطیعِ اصوات و تشکیلِ لغات
7:54 الفاظ کے دائرے کی وسعت نیز عربی زبان کی خصوصیات
12:51 عجائبِ عالمِ صوت سے متعلق ’’الخیر الکثیر ‘‘ کی لاجواب بحث
16:50 ہر جانور کی ایک مخصوص آواز اور اس کی ہر حالت کی علیحدہ بولی
17:53 انسان کو آواز کی تقطیع کے ذریعے حروف کی ادائیگی کی خصوصیت حاصل
21:12 اسماء الحسنیٰ کے اشیاء کے مظاہر کے ساتھ تعلق کی اساس پر پہلے حرف (فاء کلمہ) کے تلفظ کا وجود
24:23 دوسرے حرف (عین کلمہ) سے پہلے حرف (فاء کلمہ) کی معنویت کی تحصیل
26:24 تیسرے حرف (لام کلمہ) سے تشخص کا حصول
27:38 عربی زبان میں تین حروفِ اصلیہ (ثلاثی مادے) اسی طرح وجود میں آئے
28:51 تین حروفِ اصلیہ کی معنویت میں مسموعات (آواز) کا بڑا کردار
33:57 الفاظ کی حکایات میں جغرافیائی محل وقوع اور مزاجوں کے اختلاف اور ادراکات کا بڑا دخل
36:23 لفظ کی وضعی ساخت کے قدسی و دنسی مظاہر کی مزاحمت اور مُتنوِّع زبانوں اور لہجوں کی تشکیل
42:41 آوازوں کی حکایت سے الفاظ بننے کی تحقیقِ مزید
45:08 انسان میں ہر صورتِ ذہنیہ کی حکایت کی ودیعت نیز صورتِ ذہنیہ کی دو شکلیں
48:26 انسان کو تقطیعِ اصوات کی خاص قوت سے کلام اور گفتگو کرنے کی صلاحیت حاصل
52:10 شاہ صاحبؒ کا ایک اہم ادبی جملے سے ’’خیرِ کثیر‘‘ کی مباحث کی طرف اشارہ
53:20 ارتفاقِ اول کی دوسری بحث؛ غذائی ضروریات پوری کرنے کے طریقوں کی پہچان
59:27 ارتفاقِ اول کی تیسری بحث؛ مشقت والے کاموں کی انجام دہی کے لیے جانوروں کو مسخر کرنا
1:00:33 ارتفاقِ اول کی چوتھی بحث؛ رہائش اور لباس کی تیاری
1:01:33 ارتفاقِ اول کی پانچویں بحث؛ منکوحہ کا تعیّن
1:03:45 حجةُ اللہ البالغہ سے ارتفاقِ اول کے گیارہ اصولوں کا تعارف
1:04:23 (1) لسانیاتی اظہار کے لیے لغت کی تشکیل کے تین امور
1:08:41 (2) غذائی ضروریات کا انتظام
1:08:58 (3) گھریلو ضرورت کے لیے صنعت کاری
1:09:09 (4) اپنی ضرورتوں کے لیے جانوروں کو تابع بنانا
1:09:39 (5) رہائش کا بندوبست
1:09:59 (6) لباس کی تیاری
1:10:11 (7) شریکِ حیات کا تعین
1:10:47 (8) کاشتکاری کے لیے صنعتی آلات کی تیاری
1:11:53 (9) زرعی پیداوار کا تبادلہ اور تعاونِ باہمی
1:12:21 (10) اجتماعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے حکمرانی کا نظام
1:15:41 (11) خصومات و نزاعات کو نمٹانے کے لیے تسلیم شدہ قانون
1:17:33 ارتفاقات کی بہتری کے لیے چند اہم امور کی نشان دہی
1:20:39 ارتفاقات سے متعلق اہم بات؛ ارتفاقات کا علم‘ کتابِ الٰہی اور انبیاء کا علم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
البدور البازغة
وقت اندراج
مئی 20, 2026