دعائے شیخ
اَلْلّٰھُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ أَنْ تَھَبَنَا وَ تَھَبَ عِبَادَكَ اَلْخَیْرَ وَالرَّحْمَةَ وَالْرِّزْقَ وَتَیْسِیْرَ الْأُمُوْرِ
اَلْلّٰهُمَّ
اِشْفِ کُلَّ مَرِیْضٍ وَارْحَمْ مَنْ غَادَرُوْنَا إِلیٰ جِوَارِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِيْنَ
اَلْلّٰهُمَّ
اُکْتُبْ لَنَا فِیْ ھٰذَا الْصَّبَاحِ حَسَنَاتٍ تُنِیْرُ بِھَا دَرْبَنَا وَتُسْعِدُ بِھَا قُلُوْبَنَا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اور اپنے نیک بندوں کو خیر وبھلائی، اپنی رحمت، وسائلِ رزق اور معاملات کی آسانی عطا کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہر بیمار کو شفا دے دیجیے،
اے ارحم الراحمین !
اپنے ان سب بندوں پر رحم فرمائیے جو ہم سے رخصت ہوکر آپ کے قرب میں منتقل ہوگئے ہیں،
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے لیے اس صبح (دن) میں، وہ نیکیاں لکھ دیجیے جن سے آپ ہمارے راستے کو روشن کردیں اور ہمارے دلوں کو سعادتمند بنادیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!