دعائے شیخ
قَالَ اللّٰهُ تَعَالىٰ :
﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَافِي الْأَرْضِ جَمِيْعـــــــــاً مَّا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوْبِهِمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهٗ عَزِيْزٌ حَكِيْمٌ﴾
اَلْلّٰــــــــهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوْبِنَا وَسَدِّدْ خُطَانَا وَارْزُقْنَا مِنَ الْخَــــــيْرِ مَا تَرْضٰى لَنَا وَارْحَمْ مَوَتَانَا وَشَافِي مَرْضَانَا بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِيْنَ
آمِيـــــــن يَارَبَّ الْعَالَمِيْنَ
اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا :
{اگر آپ وہ سارا خرچ کر دیتے جو کچھ زمین میں ہے تو (بھی) آپ ان (مومنین) کے دلوں میں الفت نہ ڈال سکتے لیکن اللہ نے ان میں الفت ڈال دی، بلاشبہ وہ زور آور، حکمت والا ہے}
سورۃ الانفال ؛ 63
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے دلوں کے مابین الفت پیدا کر دیجیے،
ہمارے قدموں کو سیدھے راستے پر چلا دیجیے،
ہمیں خیر وبھلائی سے وہ دے دیجیے جو آپ ہمارے لیے پسند کریں،
ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے،
اور ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے۔
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہم پر رحم فرما دیجیے)
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے