دعا بتاریخ اپریل 23, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ أَذْھَبَ الَّیْلَ مُظْلِمًا بِقُدْرَتِهٖ
وَجَاءَ بِالْنَّھَارِ مُبْصِرًا بِرَحْمَتِهٖ
وَکَسَانَا ضِیَاءاً وَّنَحْنُ فِیْ نِعْمَتِهٖ
اَلْلّٰهُمَّ
اُنْظُرْ إِلَیْنَا نَظْرَةَ رِضیً تَھْدِیْ بِھَا قُلُوْبَنَا وَتَغْفِرُ بِھَا ذُنُوْبَنَا وَتّرُدُّ بِھَا رَدًا جَمِیْلاً

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنی قدرت سے رات کی تاریکی دور کی
​اور اپنی رحمت سے روشن دن لایا،
​اس نے ہمیں روشنی کا لباس اس حالت میں پہنایا کہ ہم اس کی اس نعمت میں ہیں۔
​اے اللّٰہ !
آپ ہماری طرف اپنی رضامندی کی ایسی نظر کیجئے کہ آپ اس کے سبب 
​ہمارے دلوں کو ہدایت دے دیجئے،
​ہمارے گناہوں کو معاف کر دیجئے
​اور ہمیں اپنی طرف عمدہ واپسی (کا راستہ) دے دیجئے۔

​اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
​ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
​اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔​