دعا بتاریخ اپریل 19, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ 
إِنَّا نَسْأَلُكَ بِإِسْمِكَ الْعَظِیْمِ
یَا عَظِیْمُ یَانُوْرَ الْنُّوْرِ
أَنْ تُنَوِّرَ طَرِیْقَنَا إِلَیْكَ وَفَرَجًا عَاجِلًا لِضِیْقِنَا
وَنُوْرًا لِقُلُوْبِنَا وَتَیْسِیْرًا لِجَمِیْعِ أُمُوْرِنَا وَشِفَاءٔ لِمَرْضَانَا
وَخَیْرًا کَثِیْرًا لِبِلَادِنَا وَبِلَادِ الْمُسْلِمِیْنَ
وَمَغْفِرَةً وَّرَحْمَةً لَّنَا وَلِوَالِدَیْنَا وَذُرِّیَّاتِنَا وَأَھْلِیْنَا وَالْمُسْلِمِیْنَ
وَّرَحْمَةً لِمَوْتَانَا وَمَوْتَی الْمُسْلِمِیْنَ
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے آپ کے عظمت والے نام کےوسیلہ سے درخواست کرتے ہیں کہ :
اے عظمت والے !
اے روشنی کے(مرکز) روشن ہستی !
آپ اپنی طرف (آنے کے لئے) ہمارے راستے (دین کے غلبہ کی جدوجہد) کو روشن کر دیجیے ، ہماری تنگی (کو دور کرنے) کے لیے فوری کشادگی کو ، ہمارے دلوں کے لیے روشنی کو ، ہمارے تمام امور کے لیے آسانی کو ، ہمارے بیماروں کے لیے شفا یابی کو ، ہمارے شہروں اور مسلمان ممالک کے لیے بکثرت خیر وبھلائی کو ، ہمارے لیے، ہمارے والدین کے لیے، ہماری اولادوں کے لیے، ہمارے خاندان اور تمام مسلمانوں کے لیے گناہوں کی بخشش اور اپنی رحمت کو اور ہمارے فوت شدگان اور (دیگر) مسلمانوں کے فوت شدگان کے لیے اپنی رحمت کو (طے کردیجیۓ)
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائوں کو قبول کر لیجیے!)

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! )
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔