دعا بتاریخ نومبر 16, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهم أنعم علينا بعفوك وعافيتك.. 
اللهم ليس لَنا من الأمر إلاَّ ما قضيت ولا من الخيِّر إلاَّ ما أعطيت فاجعل لنَا في كُلِّ لحظة حظاً من عبادتك ونصيباً من شكرك  ‏
اللهم إنك ترى ما لا نرى وتعلم ما لا نعلم  فَأكفنا شر ما في الغيب، وأحفظنا بحفظك ويسر أمورنا، وأرزقنا وأنت خير الرازقين. ‏

اردو

اے اللّٰہ!
ہم پر  اپنے درگذر اور عافیت کا انعام فرما دیجیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
ہمارے لئے ، (ہمارے کام ) معاملے میں اتنا ہی دخل ہے ، جو آپ فیصلہ فرما دیں اور وہی بھلائی ہے ، جو آپ عطا کریں ،
پس آپ ہمارے لیے ، ہر لمحہ اپنی عبادت سے حصہ اور ( نعمتوں پر) اپنی قدر دانی کا نصیب مقرر فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
یقیناً آپ وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو ہم نہیں دیکھتے اور وہ سب جانتے ہیں جو ہم نہیں جانتے ،
پس آپ ہمیں کافی ہو جائیے ہر اس شر سے جو (ہمارے علم میں) پوشیدہ ہے (اور آپ کے علم میں ہے)  ، 
اپنی حفاظت (کے حصار سے) ہماری حفاظت فرمادیجئے ، 
 ہمارے معاملات کو آسان کردیجیے ،
اور ہمیں رزق (وسائل زندگی) دیجئے کیونکہ آپ سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں