دعائے شیخ
اللهم املأ بالإيمان قلوبنا، وباليقين صدورنا،
وبالنور وجوهنا،
وبالحياء أبداننا،
واجعل القرآن شعارنا،
والسنة طريقنا.
اللهمّ خفّف عنا ثقل أوزارنا، وارزقنا عيشة الأبرار،
واكفنا واصرف عنا شر الأشرار.
ربنا إننا أمنا فاغفر لنا ذنوبنا وتوفنا مع الأبرار.
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد إذ هديتنا، وهب لنا من لدنك رحمة إنك أنت الوهاب.
اللهم اشف مرضانا ومرضى المسلمين.
اللهم ارحم موتانا وموتى المسلمين.
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو ایمان کے ساتھ ، ہمارے سینوں کو یقین کے ساتھ ، ہمارے چہروں کو نور کے ساتھ اور ہمارے جسموں کو حیا کے ساتھ بھر پور کردیجیے ،
قرآن حکیم کو ہمارا شعار (پہچان) اور سنت نبوی کو ہمارا طریقہ بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم سے ہمارے گناہوں کے بوجھ ہلکے کر دیجیے ،
نیک لوگوں (کا طرز) زندگی ہمیں دے دیجیے ،
ہمیں کافی ہو جائیے اور شرپسند عناصر کے شر کو ہم سے پھیر دیجئے ،
اے ہمارے پروردگار!
بیشک ہم ایمان لائے ، پس آپ ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ (شامل کرکے) موت دیجیے ،
اے ہمارے رب ! آپ نے جو ہمیں ھدایت عطا کی ہے، اس کے بعد ہمارے دلوں کو (دین اسلام سے) نہ پھرنے دیجئے اور ہمیں اپنی جناب سے رحمت دے دیجیے ، بیشک آپ (ہی سب کچھ) دینے والے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں اور تمام مسلمان بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے فوت شدگان اور مسلمان فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ۔