دعا بتاریخ نومبر 22, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهمّ 
وسع من أسباب الحلال أرزاقنا، ووجه في أبواب البر إنفاقنا، واحجب عنا من الأرزاق مايكون فساد لديننا وعقولنا، 
اللهم 
مازويت عنا من متاع الدنيا الفانية فادخره لنا في خزائنك الباقية، واجعل مامددتنا به من متاعها زادا إلى حسن لقائك ووصلا إلى قربك، إنك ذو الفضل العظيم وأنت الجواد الكريم، 
يا أرحم الراحمين .

اردو

اے اللّٰہ!
حلال ذرائع سے ہمارے وسائل رزق میں وسعت پیدا فرما دیجیے ، 
  بھلائی کے راستوں پر ہمارے (وسائل رزق کے) خرچ کرنے کا رخ کر دیجیے ، 
اور آپ ہم سے ان وسائل رزق کو دور رکھئے جو ہمارے دین اور ہماری سوجھ بوجھ کو تباہ کر دیں ، 
اے اللّٰہ!
آپ نے اس فانی دنیا کی جس نعمت کو ہم سے (کسی مصلحت کے سبب) دور رکھا تو اسے ہمارے لیے اپنے باقی رہنے والے (آخرت کے)  خزانے میں ذخیرہ کر دیجے ، 
اور  آپ نے اس دنیا کے مال و متاع سے ہمارے لیے زندگی کے سامان میں سے جو (نعمت) دی ہے ، اسے اپنی عمدہ ملاقات اور اپنے قرب کے حصول (کے وقت) تک برقرار رکھئے ،  
بیشک آپ بڑے فضل والے اور سخی و مہربان ہیں ۔ 
اے سب سے زیادہ مہربان ذات ! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)