البدور البازغہ | 09 | نفسِ ناطقہ، نسمہ اور قوائے اِنسانی: فلسفۂ اخلاق اور مملکتِ شخصیہ کے نظام

تفصیل

امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت

درس: 09

(پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 2)
(نفسِ ناطقہ اور قلب کی حقیقت و دائرۂ کار)
نفسِ ناطقہ، نسمہ اور قوائے اِنسانی: فلسفۂ اخلاق اور مملکتِ شخصیہ کے نظام کا ولی اللّٰہی مطالعہ

مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة
بتاریخ: 17؍ مئی 2023ء / 26 شوال المکرم 1444ھ
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطاب
0:24 پچھلے درس کا خلاصہ؛ پہلی فصل میں فلسفۂ اخلاق کا بیان
3:18 دوسری فصل کے عنوان (نفسِ ناطقہ اور قلب) کی وضاحت
4:35 نفسِ ناطقہ حقیقت؛ روح ملکوتی اور روح حیوانی کے باہمی ملاپ کا مرکز
6:55 نفسِ ناطقہ فرد کی ”صورتِ شخصیہ“ کا نام
10:04 صورۃِ شخصیہ کا پہلا انحصار جسم لطیف (نسمہ) پر ہے
15:38 ”نسمہ“ کی اصطلاحی وضاحت
19:36 نسمہ کی تعریف؛ کثیف بدن میں سرایت کر جانے والا لطیف و مربوط بدن
21:16 قوتوں اور اخلاق کے تناظر میں جسم میں نسمہ بننے کا عمل
24:23 دل سے خون کے ایک حصے کی دماغ کی طرف سپلائی اور حواسِ خمسہ ظاہرہ و باطنہ سے مخصوص افعال و احکامات کا اظہار
37:16 حواسِ خمسہ باطنہ کے احکامات پورے جسم سے تعلق رکھتے ہیں
38:49 دل سے خون کے ایک حصے کا جگر کی طرف بہاؤ نیز تین اعضائے رئیسہ اور بدنی قوتوں کے افعال و اعمال
42:18 قوائے قلب و دماغ کے باہمی تشابک کی وضاحت
49:18 نسمہ ایک ”شہری نظام“، دل صورتِ شخصیہ کا ’’حاکم و بادشاہ‘‘ اور جگر ”محافظ“
54:50 اور دماغ دل کا ’’وزیر‘‘ اور حواسِ ظاہرہ و باطنہ دماغ کے جاسوس
56:14 قلب کی حقیقت؛ خود مختار حاکم، حکم نافذ العمل اور ماتحتوں کے لیے نافرمانی ناممکن
58:59 مملکتِ شخصیہ کے نظام کی تباہی و بربادی؛ ماتحت (جگر و دماغ) کا دل (سردار) پر حاوی ہونا
1:00:35 طاقت ور مُعاونین کے ہاتھوں مجبور اور کمزور دل کے فیصلوں کا تحلیل و تجزیہ
1:07:26 وزیر کے کارندوں کی بغاوت اور کمزور دل کا بے اعتدالی و گناہ کا فیصلہ
1:08:27 مضبوط دل‘ جگر و دماغ اور اس کے کارندوں کے غلط تقاضوں کو ردّ کر دیتا ہے
1:09:41 تبدیلی نظام کے لیے انقلابِ ذات کی ناگزیریت
1:12:02 انقلابِ ذات کے لیے قلب کی مضبوطی لازمی نیز مضبوطی قلب کے اذکار و اشغال
1:13:55 مضبوط و مستحکم دل والوں کی جماعت ہی صحیح نظام بنا سکتی ہے

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
البدور البازغة
وقت اندراج
اپریل 22, 2026