سودی استحصال اور مغرب کی انسان دشمنی کے بالمقابل قرآن حکیم کے راست تر نظامِ ھدایت کی جامع شعوری دعوت

تفصیل

سودی استحصال اور مغرب کی انسان دشمنی کے بالمقابل قرآن حکیم کے راست تر نظامِ ھدایت کی جامع شعوری دعوت
خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 26؍ذوالحجہ 1447ھ /12؍ جون 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی:
1۔ اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَهۡدِىۡ لِلَّتِىۡ هِىَ اَقۡوَمُ وَ يُبَشِّرُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمۡ اَجۡرًا كَبِيۡرًا ۙ‏
(17 –الإسراء:09)
ترجمہ: ”یہ قرآن بتلاتا ہے وہ راہ جو سب سے سیدھی ہے اور خوشخبری سناتا ہے ایمان والوں کو جو عمل کرتے ہیں اچھے کہ ان کے لیے ہے ثواب بڑا‘‘۔
2۔ وَلَقَدۡ مَكَّـنّٰكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ
ترجمہ:”اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں اور مقرر کریں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو“۔
(07 –الأعراف:10)
*خطبے کی رہنما احادیثِ نبویﷺ:*
1۔ ”خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ“۔ (صحیح بُخاری، حدیث: 5027)
ترجمہ: ”تُم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔
2۔ الِاقْتِصَادُ فِي النَّفَقَةِ نِصْفُ الْعَيْشِ“. (مسند الشہاب، حدیث:33)
ترجمہ: ” خرچ میں میانہ روی نصف زندگی ہے “۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔ قرآن حکیم کے حقائق پر غور و فکر کرنا‘ ایک سچے مسلمان کی نشانی
✔ کتاب مقدس سے قلبی، عقلی و شعوری اور عملی تعلق لازمی و ضروری
✔ مسلمان کا بنیادی فریضہ؛ چار دائروں میں قران حکیم کا فہم و شعور حاصل کرنا
✔ حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائپوری نور اللہ مرقدہ کا قرآن فہمی کے لیے دورۂ تفسیر قرآن کا آغاز کرنا
✔ دورۂ تفسیر قرآن حکیم کی چند اہم خصوصیات
✔ قرآن حکیم کے نہ ختم ہونے والے عجائبات، مفاہیم اور بطون
✔ کلام الٰہی کے مفاہیم کی فہم اور عملی اطلاقات کرنے والے ماہر قانون دان اور محقق علماء کی بنیادی خصوصیات
✔ کتب مقدسہ کی اقدار اور قوانین کی روح ختم ہونے کی بنیادی وجہ
✔ قران حکیم و احادیث نبویہ‘ تمام انسانی اقدار و اخلاق کا عملی نظام
✔ تمہیدی گفتگو کے تناظر میں خطبہ کی مرکزی آیت کی تشریح
✔ انسانی معاشرے کے اَقوَم (راست تر) نظام کی قرآنی ہدایت و رہنمائی
✔ عقل، قلب اور نفس کا قِوام؛ عدل و انصاف اور اعتدال و توازن
✔ قران کا حکیم کا بنیادی موضوع بحث
✔ ہر دائرے کے درست قِوام سے متعلق قرآن حکیم کی ہدایات اور خوشخبریاں
✔ الٰہی تعلیمات اور انسانی اقدار سے عاری یورپ کی انسان دشمنی اور قتل و غارت، معاشی لوٹ کھسوٹ کی سیاہ کاریوں کی تاریخ
✔ مشرقِ وسطی اور ایشیا کے خطے علم اور اخلاق کا مرکز
✔ زر کی اساس پر سودی اور قرضوں کی معیشت کا ظالمانہ نظام
✔ 80 سال سے سودی اور قرضوں پر مبنی خسارے کے بجٹ کا تاریخی جائزہ
✔ زراعت، تجارت اور صنعت کی تباہی کے ساتھ قرضوں کا معاشی نظام‘ خوشحالی کا ضامن کیسے؟
✔ ملکوں کے وسائل لوٹنے کے لیے جنگیں مسلط کرنے کا انسانیت دشمن عالمی ہتھکنڈا
✔ فرعونی و ہامانی کرداروں کے حامل سفاک و ظالم حکمران
✔ انسانی اقدار و اخلاق پر مبنی قرآن کا طریقۂ راست تر کی روگردانی کا نتیجہ
✔ قرآن حکیم کی شعوری دعوت، مسلمان کا بنیادی فریضہ اور دورۂ تفسیر قرآن حکیم

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
جون 14, 2026