فلسفۂ درود و سلام: محبتِ رسول ﷺ، اطاعتِ نبوی ﷺ اور شریعت، طریقت و سیاستِ محمدی ﷺ کے تقاضے

تفصیل

فلسفۂ درود و سلام: محبتِ رسول ﷺ، اطاعتِ نبوی ﷺ اور شریعت، طریقت و سیاستِ محمدی ﷺ کے تقاضے

خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 28؍ ربیع الاول 1448ھ / 11؍ ستمبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبویﷺ:
آیاتِ قرآنی:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّ-یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(56) اِنَّ الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ لَعَنَهُمُ اللّٰهُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِ وَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِیْنًا (57)
(33 -الاحزاب: 56، 57)
ترجمہ : ” اللہ اور اس کے فرشتے رحمت بھیجتے ہیں رسول پر اے ایمان والو رحمت بھیجو اس پر اور سلام بھیجو سلام کہہ کر۔ جو لوگ ستاتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو ان کو پھٹکار اللہ نے دنیا میں اور آخرت میں اور تیار رکھا ہے ان کے واسطے ذلت کا عذاب “ ۔
حدیثِ نبویﷺ:
لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ، وَوَلَدِهِ، وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
(مشكوة المصابيح، كتاب الإيمان، حدیث: 7)
ترجمہ: ”تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ میں اسے اس کے والد، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“

🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
0:00 آغاز خطاب
1:48 نبی اکرمﷺ کی محبت،عظمت، ہیبت اور جلال سے روح کا سرشار ہونا‘ مسلمان کا بنیادی فریضہ اور ایمان کا لازمی جزو
4:28 نبی اکرم ﷺ سے محبت دل کی گہرائی سے ہونی چاہیے
5:28 خطبہ میں تلاوت کی گئی سورۂ احزاب کی آیات قرانی کا پس منظر اور شانِ نزول
8:35 سورت کا پہلا حصہ غزوۂ خندق اور دوسرا حصہ نبی اکرم ﷺ سے متعلق ہدایات اور آپ ﷺکی اطاعت و فرمانبردای پر مشتمل
10:43 انحضرت ﷺ کی رسالت سے قبل قومی انتشار اور زوال سے دوچار عرب معاشرہ اور آپ ﷺ کا صحابہ کرامؓ کی اجتماعیت اور نظم و نسق قائم کرنا
15:23 رسولِ انسانیت ﷺکی اتھارٹی کو ماننے، احکامات اور فیصلوں کی پاسداری میں کسی مؤمن و مؤمنہ کو کوئی اختیار حاصل نہیں
16:50 سورت کے نصفِ آخر میں رسول اللہ ﷺ سے متعلق احکامات و واقعات نیز ازواج مطہراتؓ اور اہل بیت کی عظمت و احترام کا بیان
20:07 نبی اکرم ﷺ کی اتھارٹی کا ایک نمایاں پہلو‘ اللہ کی رحمت اور تمام فرشتے اور مقربین بارگاہ الہی آپﷺ کے لیے دعا گو ہیں
21:11 صلوة علی النبیﷺ کا مطلب‘ اللہ کی خاص رحمت، محبت اور انوارت ہر دم آپ ﷺکی ذاتِ گرامی پر جاری ہیں
24:02 حضرت حمد ﷺ کی وساطت سے انواراتِ الہیہ کا کون و مکاں پر فیضان اور ایمان سے سر شار روحیں آپﷺ کے احسانات نہیں اتار سکتیں
26:01 فرشتوں کی نسبت سے صلوة کا معنی و مفہوم
28:47 نبی اکرم ﷺ کی سالہا سال جدوجہد سے اولو العزم افراد پر مشتمل جماعتِ صحابہؓ کی تیاری، سیاسی و معاشی طاقت کی اساس پر ریاست (عملاً اتھارٹی) کا قیام‘ آپﷺ کے اعلیٰ نظم و نسق اور منصبِ رسالت کا اظہار
32:07 غزوہ خندق کے بعد دشمن طاقت کے رعب کا خاتمہ، عملا آپﷺ کی اتھارٹی کا قیام اور سیاسی و معاشی طاقت کا اظہار
35:07 مسلمانوں کو درود و سلام پڑھنے کا حکم نیز صلوۃ پڑھنے کے لیے درودِ ابراھیمی کی تعلیم
37:26 آپﷺ پر صلوة (درودِ ابراہیمی) پڑھنے کی تعلیم میں پنہاں حکمتیں؛ نبی ﷺ کی محبت میں غلو اور تحریف سے بچنے کے لیے درود میں اللہ تعالیٰ سے نبی اکرم ﷺ کے لیے دعا
40:28 صدق دل سے دعا مانگنے کے اثرات و نتائج نیز دعا میں آلِ محمد (آپ ﷺ کے اہل بیت اور پوری جماعت) شامل
41:31 مولانا سندھیؒ کے نزدیک آل محمد ﷺ سے آپ ﷺ کی اتھارٹی کو دنیا میں نافذ کرنے والے خلفاء راشدینؓ اور پوری جماعت شامل ہے
42:09 امرِ نبوت کا پہلا حصہ‘ وحی الہی کا سلسلہ مکمل اور منقطع ہو گیا لیکن غلبہ دین کی اساس پر جدوجہد تک قیامت جاری ہے
44:54 غلبہ دین کے دو پہلو؛ خلافتِ ظاہرہ (دین کے سیاسی، معاشی اور سماجی نظام کا غلبہ
) اور خلافتِ باطنہ (علومِ نبوت) کی تعلیم و ترویج
46:37 آلِ محمد ﷺ کا مصداق‘ علوم نبوت کو منتقل کرنے اور انہیں غالب کرنے والی جماعت‘ خواہ نسبی تعلق ہو یا روحانی
47:49 خلافتِ ظاہرہ قائم کرنے میں سب سے اعلی کردار ادا کرنے والے حضرات خلفاء راشدینؓ (ابوبکرؓ، عمرؓ ، عثمانؓ اور علیؓ) سب آل محمد ﷺ میں شامل ہیں
50:47 آلِ محمد میں شامل ہونے کے لیے صرف رسول اللہ ﷺ کی نسبی اولاد ہونا کافی نہیں بلکہ وہ علومِ نبوت کا وارث اور ان کے غلبہ کے لیے سراپا جدوجہد ہو
52:14 ماضی کی تاریخ کی یاددہانی اور صلوة کا واضح مطلب؛ امامِ انسانیت حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیمؑ (بنی اسرائیل و اسماعیل) اور تحریکِ حنیفیت کے پیروکاروں پر رحمت و برکت کی دعا
56:55 صلوة کے معنی و مفہوم میں رحمت کے ساتھ ساتھ برکت بھی شامل نیز برکت کی تعریف و توضیح
1:02:37 اللہ سے حضرت محمدﷺ اور آلِ محمدﷺ پر برکت نازل کرنے کی التجاء کے اثرات و نتائج
1:04:50 حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آلِ ابراہیمؑ پر برکات کے اثرات و نتائج
1:08:08 خلفاء راشدینؓ اور خلفائے بنو امیہ، بنو عباس اور بنو عثمان کے سیاسی غلبے کی صورت میں درود و سلام اور برکاتِ نبوت کے اثرات و نتائج
1:09:00 ہر مسلمان کو انحضرتﷺ پر درود و سلام پڑھنے کا حکم اور رسول اللہﷺ کو ایذاء پہنچانے والے آپ ﷺ کی اتھارٹی کو تسلیم نہ کرنے والے دنیا و آخرت میں لعنت اور ذلت آمیز عذاب کے مستحق
1:12:43 آپ ﷺ کے تذکرہ پر درود پاک پڑھنا‘ اظہارِ محبت، دنیوی و اخروی لعنت (ذلت) سے نجات، رحمت کا حصول
1:13:57 حضورﷺ کا خوشی کا اظہار اور آپﷺ کا پروٹوکول؛ ہر درود پڑھنے والے کا درود‘ فرشتے بارگاہ رسالت میں پیش کرتے ہیں
1:15:52 مقامِ نبوت؛ نور محمدی ﷺ نور الہی سے جڑنے کا ذریعہ و واسطہ
1:18:08 دوردِ پاک پڑھنا رسم نہیں نیز طریقت، شریعت اور سیاستِ محمدی ﷺ کے غلبے کے لیے کردار ادا کرنا‘ اللہ اور رسول ﷺ سے محبت کا تقاضا ہے

منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
ستمبر 13, 2026