خواہش کا خدائی منصب، مفاد پرستی، کورانہ تقلید اور تعلیماتِ حق میں تحریف: قرآن حکیم کی روشنی میں فرسودہ مذہب کے عناصر کا جائزہ
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ: 18؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /30؍ اکتوبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہ نما قرآنی آیات
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ قَفَّیْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ بِالرُّسُلِ٘-وَ اٰتَیْنَا عِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ الْبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدْنٰهُ بِرُوْحِ الْقُدُسِؕ-اَفَكُلَّمَا جَآءَكُمْ رَسُوْلٌۢ بِمَا لَا تَهْوٰۤى اَنْفُسُكُمُ اسْتَكْبَرْتُمْۚ-فَفَرِیْقًا كَذَّبْتُمْ٘-وَ فَرِیْقًا تَقْتُلُوْنَ(87) وَ قَالُوْا قُلُوْبُنَا غُلْفٌؕ-بَلْ لَّعَنَهُمُ اللّٰهُ بِكُفْرِهِمْ فَقَلِیْلًا مَّا یُؤْمِنُوْنَ(88)
سورۃ البقرۃ:2 (87-88)
ترجمہ: اور بے شک ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی، اور اس کے بعد بھی پَے درپَے رسول بھیجتے رہے، اور ہم نے عیسیٰؑ مریم کے بیٹے کو نشانیاں دیں، اور رُوح القُدس سے اس کی تائید کی۔ کیا جب تمہارے پاس کوئی رسول وہ حکم لایا جسے تمہارے دل نہیں چاہتے تھے، تو تم اکڑ بیٹھے؟ پھر ایک جماعت کو تم نے جُھٹلایا اور ایک جماعت کو قتل کیا۔ اور کہتے ہیں ہمارے دلوں پر غلاف ہیں بلکہ اللہ نے ان کے کفر کے سبب سے لعنت کی ہے، سو بہت ہی کم ایمان لاتے ہیں۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ سلسلہ ہدایت کی آخری کڑی: قرآنِ حکیم
✔ قرآنِ حکیم کا اُسلوب تاریخ نگاری اور کفّارکا غافلانہ رویّہ
✔ قرآنِ حکیم میں مذکور انعاماتِ الٰہیّہ کا کُل انسانیت کے لیے مساویانہ استحقاق
✔ فطرت اللہ اور عُروج و زوال کے آفاقی اُصول
✔ سلسلہ نبوّت کی تکمیل اور مجدّدین کا کردار
✔ انبیائے بنی اسرائیل کی مخالفت کی وجہ: بنی اسرائیل کی خواہش پرستی و مفاد پرستانہ رویہ
✔ انبیائے کرامؑ کی دعوت میں خواہش پرستی کا ردّ اور مفاد پرست طبقات کی جانب سے مخالفت کی روِش
✔ قرآنِ حکیم میں مذکور فرسودہ مذہبی طبقات کے تذکرہ سےمسلمانوں کے لیے راہ نمائی
✔ قرآنِ حکیم میں خواہش پرستی کا تذکرہ بطور ایک مذہب
✔ سرمایہ پرست اور خواہش پرست طبقات میں ’تحریف‘ کا منفی طرزِ عمل
✔ مفاد پرست طبقات کے لیے اللہ تعالیٰ کی لعنت کا استحقاق
✔ امام شاہ ولی اللہؒ کے افکار کی روشنی میں قرآنِ حکیم میں مذکور چار فرسودہ مذہبی طبقات کا تعارف
✔ قرآنِ حکیم میں فرسودہ مذہبی طبقات کی منفی خصلتوں کا بطور عبرت تذکرہ
✔ موجودہ اہلِ علم طبقہ میں یہودی منفی خصلتوں کی طرف رجحان
✔ اہلِ علم طبقہ میں عقل و شعور کے بغیر کورانہ تقلید کا منفی رجحان
✔ ادارہ رحیمیہ کی دعوت: عقل و بصیرت کی بنیاد پر ایمان لانا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
https://youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



