دینِ وحدت سے منحرف تفرقہ باز مذہبی گروہوں کے جواب میں دعوت و استقامت ، احقاق حق اور قیامِ عدل کی فیصلہ کن الہی رہنمائی
خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ: 25؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ /6؍ نومبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس
خطبے کی راہ نما قرآنی آیات
وَ مَا تَفَرَّقُوْۤا اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْیًۢا بَیْنَهُمْؕ-وَ لَوْ لَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِنْ رَّبِّكَ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِیَ بَیْنَهُمْؕ-وَ اِنَّ الَّذِیْنَ اُوْرِثُوا الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ لَفِیْ شَكٍّ مِّنْهُ مُرِیْبٍ(14) فَلِذٰلِكَ فَادْعُۚ-وَ اسْتَقِمْ كَمَاۤ اُمِرْتَۚ-وَ لَا تَتَّبِـعْ اَهْوَآءَهُمْۚ-وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍۚ-وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْؕ-اَللّٰهُ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْؕ-لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْؕ-لَا حُجَّةَ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْؕ-اَللّٰهُ یَجْمَعُ بَیْنَنَاۚ-وَ اِلَیْهِ الْمَصِیْرُﭤ(15)
سورۃ الشوریٰ:42 (14-15)
ترجمہ: اور (اہلِ کتاب) جو جُدا جُدا فرقے ہوئے تو عِلم آنے کے بعد اپنی باہمی ضد سے ہوئے، اور اگر تیرے رب کی طرف سے ایک وقت مقرّر (قیامت) تک کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ ہو گیا ہوتا، اور جو ان کے بعد کتاب کے وارث بنائے گئے ہیں (زمانہ نبوی کے اہلِ کتاب) وہ اس (دین) کی نسبت حیرت انگیز شک میں ہیں۔ تو آپ اسی دین کی طرف بُلائیے، اور قائم رہیئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے، اور ان کی خواہشوں پر نہ چلئیے، اور کہہ دو کہ میں اس پر یقین لایا ہوں جو اللہ نے کتاب نازل کی ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان انصاف کروں، اللہ ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہمارے لیے ہمارے اعمال ہیں، اور تمہارے لیے تمہارے اعمال۔ ہمارے اور تمہارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں۔ اللہ ہم سب کو جمع کرے گا، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ سابقہ انبیائے کرامؑ کی تاریخ کے مستند ترین ذرائع: قرآن حکیم و احادیثِ مبارکہ
✔ ختمِ نبوّت کا مفہوم اور دینِ اسلام کی جامعیت کا تصوّر
✔ جھوٹے مدعیانِ نبوّت کے تاریخی جائزہ کی روشنی میں مرزا قادیانی کے اعلان فسخِ جہاد کا تجزیہ
✔ انبیائے کرامؑ کی دعوت میں نظامِ ظلم کے خلاف مزاحمت کا عنصر
✔ سلسلہ نبوّت کا تاریخی تسلسل اور تمام ادیان کے مُسلّمہ آفاقی اُصول
✔ شریعتِ محمدیہ ﷺ میں سابقہ شریعت کے احکام کا تسلسل: قانونِ قصاص
✔ قرآنی راہ نمائی کے مطابق فتنہ پرور طبقہ عُلماء میں فرقہ واریت کی اصل وجہ
✔ فرقہ وارانہ ذہنیت کا خواہش پرستی پر مبنی مطالعہ قرآن کی روِش
✔ مفاد پرست فرقہ وارانہ گروہوں کا حقیقی محرّک: حسد اور بغض
✔ قُدرت کا قانونِ مہلت اور ظالموں کی غلط فہمی
✔ انبیائے کرامؑ کے وارثین کی دو اقسام: یقین والے اور شک والے وُرثاء
✔ شکّی مزاج ذہنیت کے منفی معاشرتی رویّے
✔ دعوتِ حقّ کی اہمیت اور اُمّتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں
✔ شرپسند طبقات کے مقابل جماؤ اور استقامت کی اہمیت
✔ خواہش پرست طبقات کی پیروی سے مُمانعت
✔ مولانا قاسم نانوتویؒ کے مطابق ’ایمان‘ کی تعریف اور مکمّل کتاب پر ایمان کی ضرورت
✔ ایمان اور عمل کا لازم و ملزوم تعلق
✔ ظُلم کے خلاف ’عدل‘ کے قیام کی دینی ذمہ داری
✔ قیامِ عدل کے انفرادی و اجتماعی دائروں کا تعارف
✔ کُل انسانیت کے لیے محاسبے کا جامع نظام اور ذمہ دارانہ رویّوں کی ضرورت و اہمیت
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
https://youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



