بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے۔۔۔

تفصیل

بیانِ قصص کے ذریعے مخاطبین کی ذہن سازی کا قرآنی منہج: مُسرِف فرعونی طبقات کے ظلم کے مقابلے میں باشعور نوجوانوں کے کردار کی اہمیت

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ

بتاریخ: 2؍ جمادی الاخریٰ 1448ھ /13؍ نومبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

خطبے کی راہ نما قرآنی آیات
فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوْسٰۤى اِلَّا ذُرِّیَّةٌ مِّنْ قَوْمِهٖ عَلٰى خَوْفٍ مِّنْ فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡىٕهِمْ اَنْ یَّفْتِنَهُمْؕ-وَ اِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الْاَرْضِۚ-وَ اِنَّهٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِیْنَ(83) وَ قَالَ مُوْسٰى یٰقَوْمِ اِنْ كُنْتُمْ اٰمَنْتُمْ بِاللّٰهِ فَعَلَیْهِ تَوَكَّلُـوْۤا اِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِیْنَ(84) فَقَالُوْا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلْنَاۚ-رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ (85) وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ(86)
سورۃ یونس:10 (83-86)
ترجمہ: پھر کوئی بھی موسیٰؑ پر ایمان نہ لایا، مگر اس کی قوم کے چند لڑکے، اور وہ بھی فرعون اور ان کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے کہ کہیں وہ انہیں مصیبت میں نہ ڈال دے، اور بے شک فرعون زمین میں سرکشی کرنے والا تھا۔ اور بے شک وہ حد سے گزرنے والوں میں سے تھا۔ اور موسیٰ نے کہا: اے میری قوم! اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو، اگر تم فرماں بردار ہو۔ تب وہ بولے: ہم اللہ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اے رب ہمارے! ہم پر اس ظالم قوم کا زور نہ آزما، اور ہمیں مہربانی فرما کر ان کافروں سے چھڑا دے۔

۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
✔ انسانیت کے لیے راہ نما دستور: قرآنِ حکیم
✔ تاریخی واقعات کے ذریعے راہ نمائی کا قرآنی اُسلوب
✔ قصص القرآن کے ذریعے سنت اللہ کی تفہیم
✔ حضرت موسیٰؑ اور فرعون کے واقعہ سے قرآنی راہ نمائی
✔ عہدِ نبویﷺ میں قِصصِ قرآنیہ سے عبرت حاصل کرنے کے اثرات
✔ سماجی تبدیلی کے لیے با شعور نوجوانوں کی اہمیت
✔ فرعون کا سرکش نظام اور عوام کو خوف زدہ کرنے کی حکمت عملی
✔ نبویﷺ تربیت کا نتیجہ: بااعتماد اور بے خوف جماعتِ صحابہؓ
✔ انبیائے کرامؑ کی اطاعت اور ظالم و مُسرِف طبقات سے اجتناب کا قرآنی حکم
✔ مُسرِف طبقات کے ظالمانہ کردار کا قرآنی تذکرہ
✔ موجودہ عالمِ اسلام کا بڑا المیہ: مفاد پرست طبقات کا قوم دشمن کردار
✔ حضرت موسیٰؑ کے واقعہ سے قرآن کے اوّلین مخاطبین کی اعلیٰ ذہن سازی
✔ سامراجی استحصالی ممالک کے تسلط کو جواز فراہم کرنے کی فرسودہ دلیل کا ردّ
✔ نظریہ غلبہ دین کا مفہوم: دینی اقدار کا غلبہ
✔ فرعونی روِش پر قائم موجودہ استعماری نظام کا جبر و تسلط
✔ قِصص القرآن سے عبرت کے حصول کا قرآنی حکم
✔ جماعتِ صحابہؓ کی عظمت و کردار اور نوجوانوں کی ذمہ داریاں

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
https://youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
نومبر 17, 2026