علومِ نبوت کی حفاظت و تجدید، غلبۂ دین اور خدمتِ انسانیت میں انبیاء کرام اور اولیاء اللہ بالخصوص مجدد الف ثانی تا حضرت رائے پوری رابعؒ کا رہنما کردار
خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 25؍جمادی الاولی 1448ھ /06؍نومبر 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
خطبے کی رہنما قرآنی آیات:
قرآنی آیات:
1۔ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ۔
(9 –التوبہ:119)
ترجمہ : ” اے ایمان والو ڈرتے رہو اللہ سے اور رہو ساتھ سچوں کے “۔
2۔ اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِیَآءَ اللّٰہِ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ، الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ کَانُوۡا یَتَّقُوۡنَ، لَہُمُ الۡبُشۡرٰی فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا۔
(10 –یونس:62تا64)
ترجمہ : ” یاد رکھو جو لوگ اللہ کے دوست ہیں نہ ڈر ہے ان پر اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ جو لوگ کہ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ۔ ان کے لیے خوشخبری دنیا کی زندگانی میں“۔
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ بعثت انبیاء کا مقصد تکمیل انسانیت
✔️ ابتدائے آفرینش سے تکمیل انسانیت کے لئے ’’علم التشریع الانسانی‘‘ اور حواریین کی تعیین
✔️ انسانی علوم کا ارتقاء اور حقیقت محمدیہ
✔️ خلافتِ راشدہ کے انسانی اصولوں پر مبنی دورپر انسانیت کا اجماع
✔️ انبیاء پرنازل کردہ علوم کی ظاہری و معنوی حقیقت
✔️ خطبہ میں تلاوت کی گئی آیت و حدیث کی روشنی میں اولیاء اللہ کی تعریف، خصوصیات وعلامات
✔️ پہلی علامت: نسبی اورمالی تعلق کے بغیر اللہ کے لیے انسانیت سے محبت
✔️ دوسری علامت: نہ ماضی کا حزن اور نہ مستقبل کا خوف
✔️ مولانا سندھی کے نزدیک: خوف اور حزن کی تعریف
✔️ حزن اور خوف فطری ہیں
✔️ نفس (روح حیوانی) پر خوف وحزن کا اثر
✔️ اولیاء اللہ کی طبیعت خوف وغم سے مغلوب نہیں ہوتی
✔️ عزم کی تعریف: تمام قوتِ علمیہ وعقلیہ کا ایک پیج پر آکر فیصلہ لینا
✔️ علم التشریع الانسانی کی حفاظت
✔️ ہزارہ دوم میں ’’تجدید دین‘‘ کا آغاز حضرت خواجہ باقی باللہؒ نے کیا
✔️ انبیاء کی تعلیمات میں تحریفات کی وجہ مالی و نسبی مفادات ہیں
✔️ شاہ صاحبؒ کے نزدیک ملت کی تعریف، ملتوں میں جاہلیت اولی، ثانیہ، ثالثہ اور رابعہ کے خاتمے کے لئے انبیاء کرام علیھم السلام کا کردار
✔️ ہندوستان میں زوال کے تین دائرے (سیاسی،معاشی اور سماجی) اور سلسلۂ مجددیہ میں حضرت خواجہ باقی باللہؒ اور مجدد صاحبؒ کا کردار
✔️ ترکوں کی طاقت کو منظم کرنے اور غلبہ دین کے لیے کردار ادا کرنے میں نقشبندی مشائخ کا اہم کردار
✔️عرب اور بغداد کی تباہی کے وجوہات: سرمایہ پرستی اور نسل پرستی
✔️ خواجہ باقی باللہؒ کا تیموری خاندان اور ترکوں کو منظم کرکے بحق دین استعمال کرنا
✔️ مجدد الف ثانیؒ کا عالمیگر فیض
✔️ ہزارہ دوم کے مجددین پر آزمائشیں اور ان کا مقابلہ
✔️ حضرت شاہ سعید احمد رائے پوریؒ کی ایک نوجوان کو نصیحت: انسانیت کے ساتھ اللہ کے لیے محبت کرنا
✔️ تقسیمِ ہند کے موقع پر حضرت شاہ عبد القادر رائے پوریؒ کی انسانیت سے محبت و تعلق کا پیغام اجتماعیت
✔️ اللہ تعالی سے محبت کا تقاضا: انسانیت سے دلی محبت کرنا
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://rahimia.org/
https://facebook.com/rahimiainstitute/
https://youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا



