احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس :27 مبحثِ سوم: انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی نظامِ ارتفاقات باب: 01 استنباطِ ارتفاقات (اشیا سے انتفاع کے طریقہ کار کی دریافت اور ان کے نفع بخش استعمال کے نظام) کے مختلف مراحل کا بیان مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 25 ؍ جولائی 2018ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 0:24 سابقہ مباحث کا خلاصہ اور ان کا مبحثِ ارتفاقات سے ربط اور تعلق 06:27 امام شاہ ولی اللہ دہلوی رح کی وضع کردہ اصطلاح "ارتفاقات" قرآن سے ماخوذ ہے۔ 8:39 ارتفاقات کا لغوی و اصطلاحی معنی و مفہوم اور باب کے عنوان کی وضاحت 15:10باب کا پہلا علمی قاعدہ؛ انسان کی حیوانی تقاضوں کی تسکین میں حیوانات سے فطرتی موافقت 18:36 ارتفاقات کے حصول کے لیے ہر نوع کو جبلی و طبعی الہام 20:36 بنی نوعِ انسان حاجات پورا کرنے کے طریقوں میں مساوی حیثیت کے حامل ہے۔ مولانا سندھی کے نظریۂ وحدتِ انسانیت کی اساس شاہ صاحب کی یہی نظریہ ہے۔ 27:11 حاجات کو پورا کرنے لیے ہر نوع کی اپنی خاص شریعت (طریقہ کار اور عملی پروسیجر) ہے۔ 30:47 احتیاجات کی تسکین میں نوعِ انسانی کی تین بنیادی امتیازی خصوصیات 33:33 1- مفادِ عامہ کی سوچ کے ساتھ کام کرنے کا عقلی داعیہ و جذبہ اور اس کے فوائد 37:20 پہلا عقلی فائدہ: ملکۂ عدالت کی اساس پر حاجات پورا کرنے کے لیے نظامِ صالح کا قیام 40:27 دوسرا عقلی فائدہ: تہذیبِ نفس کے حصول کی خاطر خلقِ سماحت 42:04 تیسرا عقلی فائدہ: ذاتِ باری تعالیٰ اور فکر آخرت کے حوالہ سے خلقِ اخبات 42:44 چوتھا عقلی فائدہ: حصولِ جاہ و مرتبہ کے لیے خلقِ طہارت 44:14 2- جمالیاتی ذوق سے خوب سے خوب تر کی تلاش 48:21 3- ایجاد اور تقلید کا مادہ 53:32 حضرت آدم علیہ السلام پر ارتفاقات کے بنیادی علوم کا نزول اور تدریجا تجرباتی مراحل سے نئے نئے ارتفاقات کی دریافتیں 1:17:47 امتیازی خصوصیات کے فرق سے ارتفاقات کی درجہ بندی سے چار مراحل کا وجود اور ان کی فطرتی ضرورت 1:38:22 خلیفہ (بین الاقوامی حکمران) کی خصوصیت: مضبوط سیاسی و فوجی طاقت اور کثیر مال و دولت 1:44:01 ارتفاقات کے چار درجوں کے ارتقاء کی بنیاد: صفا، صلابت، لطافت اور ظرافت ہے جو کہ کائنات کے چار ارتقائی مراحل کی بنیاد بھی ہے۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/