احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس :30 مبحثِ سوم: انسانی ضروریات و احتیاجات کی تسکین پر مبنی نظامِ ارتفاقات باب: 04 ارتفاقِ دوم میں حکمتِ منزلیہ (منزلی نظام) کی اہمیت اور اس کے امور مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 15 ؍ اگست 2018ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 0:13 حکمتِ منزلیہ کی تعریف اور اس کے چار امور کی وضاحت 13:26 حکمتِ منزلیہ کا پہلا شعبہ الزواج: شادی بیاہ اور مرد و عورت کا ازدواجی تعلق 16:54 عورت کی طبعی خصوصیات اور گھریلو نظام کا حسنِ انتظام 21:19 مرد کی طبعی امتیازی خصوصیات اور مرد و عورت میں ازدواجی رشتے کی ناگزیریت 24:25 پیغامِ نکاح، باہمی رضا مندی، معاہدۂ نکاح اور تعیینِ منکوحہ کی حکمتیں 31:26 محرم (قریبی رشتے داروں) سے نکاح کی حرمت کا راز 34:56 شادی و بیاہ کے لیے زواج کے لفظ کا استعمال، لوگوں میں اس کی تشہیر، ولیمہ کی دعوت اور دف بجانا وغیرہ 38:39 کفو (سماجی حیثیت میں برابری) کا تصور اور زوجین کے رشتے میں مضبوطی و ہم آہنگی میں اس کی اہمیت 41:49 مرد بطور سائس المنزل (منزلی نظام کا سربراہ) اور عورت بطور معاون خصوصی 46:00 مرد و عورت میں معاہدۂ نکاح ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے۔ 47:59 زوجین میں معاہدۂ نکاح برقرار نہ رہنے کی صورت میں طلاق و عدت کے احکامات اور ان کی حکمتیں 53:31 حکمتِ منزلیہ کا دوسرا شعبہ الولاد: والدین اور اولاد کے ایک دوسرے پر عائد حقوق 57:04 حکمتِ منزلیہ کا تیسرا شعبہ الملکة (گھریلو نظام نظم و نسق چلانے والی اتھارٹی) مختلف طبعی صلاحیتوں کے افراد اور ان کے مابین تعاونِ باہمی کی ضرورت 1:04:24 کمزور انسانوں کو غلام بنانے کی ابتداء اور شاہ صاحب کی تعبیر "سید بالطبع" و "عبد بالطبع" کی غلط تشریح کا تردید 1:09:13 حکمتِ منزلیہ کا چوتھا شعبہ الصحبة: محلہ داروں اور خاندانوں کا مشکلات دور کرنے اور حاجات پورا کرنے کے لیے تعاون باہمی کا نظام 1:13:03 موالات و مواسات کے اعتبار سے تعاون باہمی کی دو قسمیں 1:18:10 تدبیرِ منزل کے چند اہم، بنیادی اور قابلِ غور مسلّمہ مسائل پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/