ابراہیمی اصولوں؛ الٰہی شعور، انسانی ذمہ داری، آزادی، مساوات اور محنت کی اساسیت پر سماجی تشکیل۔۔۔

تفصیل

ابراہیمی اصولوں؛ الٰہی شعور، انسانی ذمہ داری، آزادی، مساوات اور محنت کی اساسیت پر سماجی تشکیل کی اہمیت

خطبہ جمعۃ المبارک
حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی سعیدالرحمن حفظہ اللہ
بتاریخ:13/ذی قعدہ 1447ھ /1؍مئی 2026ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، ملتان کیمپس

خطبے کی راہنما قرآنی آیت
اَمْ لَمْ یُنَبَّاْ بِمَا فِیْ صُحُفِ مُوْسٰىۙ۽ وَ اِبْرٰهِیْمَ الَّذِیْ وَفّٰۤىۙ۽ اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰىۙ۽ وَ اَنْ لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ۽ وَ اَنَّ سَعْیَهٗ سَوْفَ یُرٰى۪۽ ثُمَّ یُجْزٰىهُ الْجَزَآءَ الْاَوْفٰىۙ۽ وَ اَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الْمُنْتَهٰىۙ.
(النجم: 36-42)
ترجمہ: کیا اُسے ان (باتوں) کی خبر نہیں پُہنچی جو مُوسیٰ کے صحیفوں میں ہیں؟ اور ابراہیم کے جس نے (اپنا عہد) پُورا کیا؛ وہ یہ کہ کوئی کسی کا بوجھ نہیں اُٹھائے گا؛ اور یہ کہ انسان کو وُہی ملتا ہے جو کرتا ہے؛ اور یہ کہ اُس کی کوشش جلد دیکھی جائے گی، پھِر اُسے پُورا بدلہ دِیا جائے گا؛ اور یہ کہ سب کو آپ کے ربّ ہی کی طرف پُہنچنا ہے۔

۔۔۔۔خطبے کے چند مرکزی نکات۔۔۔۔ 👇
0:00 آغاز
3:25 انبیائے کرام کی بعثت کے ذریعے فلاحِ انسانیت کی مقصدیت
6:42 دینِ اسلام میں توازن اور جامعیت کی اہمیت
9:30 حضرت ابراہیمؑ کی دعوت کا پہلا نکتہ: فاسد عقائد و اعمال پر سوال
12:29 حضرت ابراہیمؑ کی دعوت کا دوسرا نکتہ:قیادت کے لیے علم کی اہمیت
15:55 حضرت ابراہیمؑ کی دعوت کا تیسرا نکتہ: شیطان کی پیروی سے ممانعت
18:21 حضرت ابراہیمؑ کی دعوت کا چوتھا نکتہ: بُرے نتائج سے انسانوں کو متنبہ کرنا
23:23 انبیائے کرامؑ کی دعوت اور حیاتِ انسانی کے تمام پہلوؤں میں راہنمائی
25:56 دعوتِ حنیفیت میں مذہبی، معاشرتی و سیاسی جبر سے آزادی کا پیغام
29:48 دعوتِ ابراہیمی میں انسانی مساوات اور حقوق کی اہمیت
34:42 انبیائے کرامؑ کی دعوت کا بنیادی نکتہ: انسانوں کا اللہ سے براہِ راست ربط اور تعلق
38:05 سابقہ آسمانی کتابوں کا اصول: ایک انسان کا بوجھ دوسرے پر نہ ڈالنا
40:25 سابقہ آسمانی کتابوں کا اصول: محنت کی اساس پر معاشرے کی تشکیل
46:04 انسانی شرف و احترام کے منافی ظالمانہ سرمایہ پرست نظاموں کا طرزِ عمل
51:50 رسول اکرمﷺ کی نظر میں محنت کی قدر و اہمیت اور ان کا اسوہ حسنہ
54:57 محنت کی مکمل اُجرت کا آفاقی قانون اور واقعہ بنی اسرائیل سے راہنمائی
58:27 دینِ اسلام میں جبری رضامندی کی عدمِ قبولیت
1:01:01 موجودہ دور میں انسانی عزّت و وقار کے الہامی اصول کو اختیار کرنے کی ضرورت و اہمیت

بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute
منجانب: رحیمیہ میڈیا

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
مئی 04, 2026