خطبات

قرآنی اصطلاح ”مصر“ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد کے تناظر میں انسانی اجتماع کے تمدنی حُقوق اور شہری ذمہ داریاںخُطبۂ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 10؍ شعبان المعظم 1444ھ / 3؍ مارچ 2023ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ: آیتِ قرآنی: فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى یُوْسُفَ اٰوٰۤى اِلَیْهِ اَبَوَیْهِ وَ قَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِیْنَؕ (12 - یوسف: 99) ترجمہ: ”پھر جب داخل ہوئے یوسف کے پاس، جگہ دی اپنے پاس اپنے ماں باپ کو، اور کہا: داخل ہو مصر میں اللہ نے چاہا تو دل جمعی سے“۔ حدیثِ نبوی ﷺ : ’’مَنْ أعْیَتْہُ الْمَکَاسِب فَعَلَیْہ بِمِصْر‘‘۔ (رواہ ابن عساكر عن ابن عمرو) ترجمہ: ”جس شخص پر روزگار کے مواقع تنگ ہوجائیں تو اسے چاہئے کہ وہ مصر (شہر) میں جا کر آباد ہوجائے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 0:57 قرآن حکیم کا نظریۂ اجتماعیت اور معاشرتی ترقی کا لازوال پروگرام 5:47 گزشتہ دو خطباتِ جمعہ پر طائرانہ نظر 7:02 ’’مصریت‘‘ کا معنی و مفہوم اور اطلاقی تقاضے 9:44 قران حکیم میں ’’المدینہ‘‘، ’’القریہ‘‘ اور ’’مصر‘‘ کا ذکر 10:15 حنیفی نظریے پر پہلی عملی حکومت مصر میں قائم ہوئی 13:14 نظریے کا ارتقائی سفر امام عبید اللہ سندھیؒ کے ارشاد کی روشنی میں 14:12 مصر کی جغرافیائی نقطہ نظر سے حیثیت ’’مرکزی مقام‘‘ کی ہے 19:29 لفظ ’’مصر‘‘ کا لغوی اور لسانی نقطہ نظر سے ایک جائزہ 21:05 قرآن حکیم میں مصر کا تذکرہ ’’خزائن الارض‘‘ کے حوالے سے ہوا ہے 23:23 سب سے پہلے منصوبہ بند زراعت کا اہتمام مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے کیا 26:19 مصر میں فاضل پیداوار کو محفوظ کرنے کے حضرت یوسف علیہ السلام کے اقدامات 27:31 مصر کو مصر بنانے میں حضرت یوسف علیہ السلام کے سیاسی اور معاشی اقدامات کی اہمیت 28:54 حضرت یوسف علیہ السلام کا اپنے بھائیوں کے ساتھ مثالی حسنِ سلوک 32:07 مصر میں حضرت یوسف علیہ السلام نے وسائل اوران کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا 35:47 کسی بھی نظام میں معاشی وسائل کو لوٹنے والے اور نظام پر بوجھ طبقے 39:13 مصر میں فرعونوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے عادلانہ نظام کو نظامِ ظلم سے بدل دیا 42:00 اپنے دور کے فرعونِ مصر کے خلاف حضرت موسیٰ علیہ السلام کی انقلابی جدوجہد 50:17 قیصر و کسریٰ کے خلاف حضور اکرم ﷺ کی اجتماعی انقلابی جدوجہد 52:20 صحابہ کرامؓ کی انقلابی جماعت نے مصر کی ’’مصریت‘‘ کو از سرِنو بحال کیا 56:29 ترقی اور تمدن کے تناظر میں ہندوستانی شہروں کی مصری معنویت 59:55 قبل از غلامی‘ ہندوستان کے سیاسی و معاشی نظام کی کار کردگی 1:03:45 انگریزوں نے فرعونوں کی طرح ہندوستان کے نظام کو تباہ کردیا 1:06:19 مدینہ، قریہ اور مصر اجتماعیت کے فروغ کے ادارے ہیں، جن کو بسانا اور ریاستیں قائم کرنا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/