خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 95: فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (4) نبوت کے مقاصد کی تکمیل اور اس کی خلافت کے معیارات کی بنیاد پر افضلیتِ شیخینؓ ؛ احادیثِ نبویہؐ کا استقرائی جائزہ (2) خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۵؍ رمضان المبارک 1447ھ / 23؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ ✔️ چھٹی حدیث: آپﷺ کے بعد اقتدائے شیخینؓ کا مطلب؛ ’’اقتدُوا بالذَین‘‘ حدیث کی وضاحت ✔️ ساتویں حدیث بنی مصطلق: آپؐ کے بعد وصولئ صدقات کے ذمہ دار افراد میں خلفائے ثلاثہ ؓ کی طرف اشارہ ✔️ آٹھویں حدیث وضعِ احجار: مسجد نبوی کے سنگ بنیاد رکھنے میں خلفائے ثلاثہ کی حسبِ ترتیب معاونت ✔️ سورۂ تحریم میں تعیینِ خلافت کے افشائے راز پر تنبیہ؛ حضرت سندھیؒ کا موقف اور حدیث مذکور سے استدلال ✔️ نویں حدیث میں حضورؐ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنا نمائندہ مقرر کرنے کا ذکر ✔️ دسویں حدیث: آپؐ کا قریب الوفات ایک مؤثر خطاب؛ اختلافِ آراء کے وقت سنت نبویؐ اور سنتِ خلفائے راشدینؓ کے التزام کا حکم ✔️ امام دہلویؒ کے نزدیک راہِ ہدایت اور تربیتِ نفوس کا سہل الحصول طریقہ ✔️ سنت کا معنی و مفہوم اور نظم و ضبط کی ضرورت و اہمیت ✔️ مدینہ میں خلافت اور شام میں بادشاہت؛ حدیث کا درست مفہوم ✔️گیارہویں حدیث: خلافت کی ترتیب کے مطابق افضلیت کی ترتیب کا ہونا اور اس مضمون کو احادیث مستفیضہ سے ثابت کرنا ✔️ بارہویں حدیث: آپؐ کے وزراء ؛ زمین میں ابوبکرؓ وعمرؓ، آسمان میں جبرائیلؑ ومیکائیلؑ اور ان کی معاونت ✔️ ہر اہم معاملے میں رسول اللہﷺ کا حضرت ابوبکر صدیقؓ سے مشورہ ✔️ تیرہویں حدیث: حضرات شیخینؓ کا درجہ؛ تائید نبی پر آپؐ کا اللہ کا شکر ادا کرنا اور ان حضرات کا بمنزلۂ آنکھ اور کان ہونا ✔️ چودہویں حدیث: افضلیتِ صدیق اکبرؓ کا بیان ✔️ پندرہویں حدیث: ابوبکر صدیقؓ کے اولیت اسلام کی وجہ سے تکالیف کا سامنا اور آپؐ کی مالی و جانی مواسات ✔️ سولہویں حدیث: آپ ﷺ کا عزتِ اسلام کے لیے فاروق اعظمؓ کے لیے اسلام لانے کی دعا کرنا ✔️ سترہویں حدیث: حضرت عمرؓ کے اسلام لانے پر اہلِ آسمان کا ایک دوسرے کو خوشخبری دینا ✔️ اٹھارویں حدیث: حضرت عمرؓ فتنے کا بند دروازہ نیز اس بند دروازے کی تفسیر ✔️ ۱) حضرت فاروق اعظمؓ کے ہاتھوں فارس وروم کی فتح ✔️ ۲) حضرت عمرؓ کا بلا شرکتِ غیرے جمعِ قرآن کا اہتمام اور حضرت عثمانؓ کا اسے قلم روئے خلافت پر نافذ کرنا ✔️ ۳) حضرت عمرؓ کے زمانے میں شرعی و قانونی دلائل میں اجماع کو اہم اصل مقرر کرنے میں امتیازی کردار ✔️مقاماتِ تصوف کی تحقیق اور طریقت کے بانی؛ حضرت عمر فاروقؓ ✔️ حضرت صدیق اکبرؓ سبقتِ اسلام اور نصرت و عزت اسلام میں نمایاں بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا