Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 87: فصل ہفتم (مقصدِ دوم) خلافتِ خلفائے راشدینؓ کی عقلی بنیادیں (7) خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 9؍ محرم الحرام 1447ھ / 5؍ جولائی 2025ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ پانچویں خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت تسلیم نہ کرنے کی صورت میں عقلِ خالص کے حکم کی مخالفت کا لازم آنا ✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کے انکار کی صورت میں شریعتِ محمدیہؐ، اُمّت کے لیے نعمتِ عظیمہ نہ ہوئی! ✔️ مُنکرینِ خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر چند عقلی سوالات ✔️ معترض کا حضرت علی رضيَ اللّٰهُ عنه کو خلیفۂ اوّل قرار دینا؛ عقلی دلائل کی روشنی میں جائزہ ✔️ ائمۂ اہلِ بیت کی حکمرانی‘ تدبیرِ الہی کا تقاضا نہیں تھا ✔️ نظامِ کائنات سے خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ پر لاجواب عقلی استدلال ✔️ نبویؐ انقلابی جدوجہد کے تین مراحل کے درخت کی نشوونما سے مشابہت کی توضیح اور خلافتِ خلفائے ثلاثہؓ کی حقانیّت ✔️ شریعت، طریقت اور سیاست کے دائروں میں ثمراتِ نُبوّت‘ خلفائے راشدین کے دور میں منتج ہوئے ✔️ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کے ثُبوت میں عقلِ خالص کی حَکَم اور فیصلہ کن حیثیت ✔️ عقلِ خالص کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا قاعدہ ✔️ چھٹی خرابی؛ خلافتِ خلفائے ثلاثہ رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقّانیّت کا انکار کرنے کی صورت میں شریعت کی مصلحتوں میں تناقُض کا لازم آنا ✔️ معترِض کے دعوے کے عقلی مقدمات اور ان کے جواب میں ’’حافِظُ المِلّة‘‘ کے لیے تین شرائط ضروری ✔️ معترض کے تین مقدمات سے خلفائے راشدین رضيَ اللّٰهُ عنهم کی حقانیّت ثابت ہوتی ہے ✔️ عصمت کی شرط کا جائزہ، نیز امامِ معصوم کا ظاہر و غالب ہونا ضروری بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا