یہ سب کون کرے گا؟

Muhammad Kashif Sharif
Muhammad Kashif Sharif
Nov 13, 2023 - Economics
یہ سب کون کرے گا؟

کسی بھی ملک کی عالمی تجارت کی مثال ایسی ہے جیسے کسی خاندان کے پاس خرچ کرنے کے لیے مجموعی رقم ہو، جو خاندان کے تمام ارکان مل جُل کر اکٹھا کرتے ہیں اور ان جمع شدہ وسائل سے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ ملکی سطح پر فرق صرف کرنسی کا ہوتا ہے، جہاں دیگر ممالک کا زرِ مبادلہ دراصل ملکی قوتِ خرید کا تعین کرتا ہے۔ پاکستان میں ڈالر اور دیگر ممالک کا زرِ مبادلہ چار طریقوں سے آتا ہے، جن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر، ملکی برآمدات، بیرونی سرمایہ کاری اور ضرورت پڑنے پر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے قرض۔ اور یہ زرِ مبادلہ کہاں خرچ کیا جاتا ہے؟ ان مدّات میں ملکی درآمدات، ملٹی نیشنل سرمایہ کاروں کے منافع کی واپسی اور عالمی مالیاتی اداروں سے وصول شدہ قرض اور اس پر سود کی واپسی۔ گویا زرِ مبادلہ کمانے کے اوّلین دو ذرائع یعنی برآمدات اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر دراصل ایسی آمدنی ہے جو بنیادی طور پر خود مختاری پر مبنی قرار پاتی ہے۔ کیوں کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کو منافع سمیت بالآخر واپس جانا ہوتا ہے۔ اس لیے آزادی اور خودمختاری کی خواہش رکھنے والی قوموں کو اپنی برآمدات اور دیگر ممالک میں بسنے والے شہریوں پر زیادہ انحصار کرنا ہوتا ہے۔
پاکستان کی درآمدات زیادہ تر اُن اشیا پر مشتمل ہیں، جن کی ڈیمانڈ مستقل یا غیر لچک دار (Inelastic) ہے، ان میں ایندھن اور خوراک سے متعلق درآمدات ایسی ہیں جن میں ایک تواتر کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ بیس سال کا ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ ایندھن کی درآمدات کُل درآمدات کے 18 فی صد سے بڑھ کر 35 فی صد تک آن پہنچا ہے۔ اس کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت میں اضافہ اور پاکستانی معیشت میں بڑھوتری ہے۔ جب کہ خوراک سے متعلق درآمدات ایک مستقل رُجحان کے تحت بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔ چناں چہ بیس سال قبل یہ کل درآمدات کے 9 فی صد سے بڑھ کر اب 16 فی صد تک آن پہنچی ہیں۔ یہاں ایک وجہ بلاشبہ خوراک کی عالمی قیمتوں میں اضافہ ہے، لیکن یہ اضافہ محدود وقت کے لیے تھا، اب قیمتوں کا عالمی سُپر سائیکل مدھم ہوتا جا رہا ہے، لیکن ہماری خوراک سے متعلق درآمدات کم نہیں ہو رہیں۔ اس کی ایک اَور وَجہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے، جس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اب ہماری خوراک پیدا کرنے کی صلاحیت بھی کم پڑتی جارہی ہے۔ عالمی مالیاتی اداروں اور دیگر ممالک سے قرض لینے کی رفتار کا جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ صرف خوراک سے متعلق درآمدات کو نسبتاً بہتر منصوبہ بندی سے کم کیا جائے اور خودانحصاری کو اختیار کرلیا جائے تو ان درآمدات کو 16 فی صد سے کم کرکے 5 فی صد تک لایا جاسکتا ہے۔ گویا قریباً 7 ارب ڈالرکی بچت کی جاسکتی ہے، جو بالآخر قرض کی طلب کو بھی کم کرسکتا ہے۔ یہ وہ کام ہے جو پاکستان محنت اور لگن سے دو سال میں پایۂ تکمیل تک پہنچاسکتا ہے۔ ایسا ہو جائے تو ہمارا کام صرف پہلے سے لیا ہوا قرض اور اس پر سود کی ادائیگی ہوگا، جو بذاتِ خود ایک مشکل اور کٹھن کام ہے اور ممکن ہے کہ اس میں ایک اَور دہائی لگ جائے، لیکن سوال یہ ہے کہ یہ کون کرے گا؟

 

Muhammad Kashif Sharif
Muhammad Kashif Sharif

محمد کاشف شریف 1999ء میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے MBA کرنے کے بعد اڑھائی سال تک محمد علی جناح یونیورسٹی میں تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے. اس کے بعد انہوں نے 18 سال DHA  اسلام آباد میں پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کیں۔ اس وقت وہ متعدد تعمیراتی اور ترقیاتی کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ بطور ایڈوائیزر برائے فائنانس و ٹیکسیشن خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ نظام معیشت، معاشی منصوبہ بندی اور تعمیراتی شعبے میں ماہر ہیں۔ ایک عرصہ سے حضرت مولانا مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری کی سرپرستی میں ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ لاہور کے تعلیمی و تدریسی پروجیکٹ میں اعزازی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مجلہ رحیمیہ لاہور میں معیشت کے موضوع پر مستقل مضامین لکھ رہے ہیں۔

Related Articles

الیکشن کے بعد

دُنیا میں یوکرین اور غزہ کے خطوں میں دو بڑی جنگیں لڑی جارہی ہیں، جنھوں نے مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ان جنگوں کو جاری رکھنا حقیقت میں ا…

Muhammad Kashif Sharif Mar 15, 2024

کارپوریٹ فارمنگ کے ممکنہ اثرات

حالیہ مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی اب پچیس کروڑ نفوس سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس آبادی کی بنیادی ضروریات ادنیٰ طریقے سے بھی پوری کرنے کے لیے ملکی معیشت کو سالانہ بنیادو…

Muhammad Kashif Sharif Sep 15, 2023

تبدیلیٔ نظام؛ وقت کی سب سے بڑی ضرورت

آج کل ہماری معیشت جن تجربات سے گزر رہی ہے، اسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے فیصلہ ساز وں نے اپنے ہی سابقہ ادوار سے کچھ نہیں سیکھا۔ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی انداز می…

Muhammad Kashif Sharif Jan 15, 2023

Iran-Pakistan Economic Relations

Islamabad, Pakistan — Ten years ago, the foundation for the Iran-Pakistan-India (IPI) Gas Pipeline project was laid at the Iran-Pakistan border. The project aimed …

Muhammad Kashif Sharif Jun 17, 2023