مفتی محمد اشرف عاطف

مفتی محمد اشرف عاطف
تعارف

مفتی محمد اشرف عاطف
جامعہ خیر المدارس ملتان سے فاضل، خلیفہ مجاز حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوریؒ  اور ماہر تعلیم ہیں۔ آپ کو حضرت اقدس مولانا شاہ عبد العزیز رائے پوریؒ سے شرفِ بیعت حاصل ہے۔ آپ نے ایک عرصہ حضرت مولانا منظور احسن دہلویؒ کے دست راست کے طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ فرید ٹاؤن ساہیوال میں تدریسی اور انتظامی خدمات انجام دیں۔ ساہیوال کے معروف دینی ادارے جامعہ رشیدیہ میں بطور صدر مفتی خدمات انجام دیں۔ 1974 کی تحریک تحفظ ختم نبوت میں بھی بھرپور حصہ لیا ۔ تین دہائیوں تک سعودی عرب کے معروف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ آج کل ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ لاہور میں استاذ الحدیث و الفقہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ مجلہ رحیمیہ میں سلسلہ وار "تاریخ اسلام کی ناقابل فراموش شخصیات" کے تحت مسلم تاریخ سے متعلق ان کے وقیع مضامین تسلسل کے ساتھ شائع ہورہے ہیں۔

مضامین

مامون الرشید کا علمی ذوق

مارچ 15, 2024 ناقابلِ فراموش

بیت الحکمت بغداد کا علمی ادارہ اگرچہ ہارون الرشید نے قائم کیا تھا،لیکن اس کو کمال کی بلندیوں تک پہنچانے اور ایک تحقیقی ادارہ بنانے کا سہرا مامون الرشید کے سر ہے۔ مامون ا…


علم دوست و علم نواز عباسی خلیفہ

نومبر 13, 2023 ناقابلِ فراموش

ہارون الرشید خلافتِ بنوعباس کے تیسرے خلیفہ، ابوجعفر منصور کے بیٹے محمد مہدی تقریباً دس سال مسند ِخلافت پر فائز رہے۔ محمدمہدی فرض شناس حکمران کے طور پر مشہور ہوئے۔ ان کا دو…


خلافتِ بنو عباس؛ نظام و کارنامے

ستمبر 15, 2023 ناقابلِ فراموش

خلافتِ بنو عباس کا زمانہ بھی خلافتِ راشدہ اور خلافتِ بنواُمیہ کی طرح خیر و برکت کا زمانہ تھا۔ ابتدا میں اسلام اور عربی رنگ غالب تھا، لیکن فتنوں کے ظہور اور متوکل علی اللہ کے…


علامہ ابنِ خلدوؒن کا نظریۂ نبوت

جون 16, 2023 ناقابلِ فراموش

انسانی تاریخ میں معاشروں کو تبدیل کرنے والا سب سے مؤثر عامل‘ جس نے اقوام و ممالک کی جغرافیائی اور نسلی عصبیتوں کو ختم کر کے نوعِ انسانی کے ایک ہی اعصابی نظام میں ڈھ…


امام الاولیا حضرت حسن بصریؒ

اپریل 15, 2023 ناقابلِ فراموش

حضرت حسن بصریؒ کا اصل نام حسن بن یسار ہے۔ آپؒ نے رسول اکرم ﷺ کے گھر میں آپؐ کی زوجہ محترمہ حضرت اُم سلمہؓ کی گود میں پرورش پائی۔ حضرت اُم سلمہؓ نہایت عقل مند، سلیقہ شعار، پیکرِ …


علامہ ابن خلدونؒ کا نظریۂ تعلیم

مارچ 21, 2023 ناقابلِ فراموش

انسان علم و فکر اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کی وجہ سے دیگر حیوانات سے ممتاز ہے۔ فکری قوت و استعداد کی وجہ سے وہ اُمورِ معاش پر غور کرتا ہے۔ دیگر اَبنائے جنس کے ساتھ معاملات …


علامہ ابنِ خلدونؒ کے اقتصادی نظریات  (3)

جنوری 15, 2023 ناقابلِ فراموش

علامہ ابنِ خلدونؒ نے اپنے ’’مقدمہ ابنِ خلدون‘‘ میں اقتصادیات پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے۔ اقتصادی و معاشی حوالے سے ابنِ خلدونؒ کے نظریات انتہائی متأثر ک…


فلسفۂ تاریخ و عمرانیات کا بانی؛ علامہ ابن خلدونؒ   (1)

نومبر 14, 2022 ناقابلِ فراموش

علامہ ابن خلدونؒ ہماری تاریخ کی اہم ترین شخصیت ہیں۔ آپؒ کا تعلق اگرچہ یمن کے علاقے ’حضرموت‘ سے تھا، ان کا سلسلۂ نسب بنی کندہ کے بادشاہوں سے ملتا ہے، جن کی عظمت…


صلح کے پیامبر

اکتوبر 10, 2022 ناقابلِ فراموش

سیّدنا حضرت حسنؓ اور سیّدنا حضرت امیر معاویہؓ کے درمیان صلح سے حضوؐر کی وہ پیشین گوئی سچی ہوئی، حضرت حسن بصریؒ فرماتے ہیں کہ میں نے سیّدنا ابو بکرہؓ کو فرماتے ہوئے سنا کہ: میں ن…


ولید بن عبدالملک؛ ان کے کارہائے نمایاں

جولائی 21, 2022 سوانح عمری

بعض اہلِ تاریخ نے کذب و افترا سے کام لیتے ہوئے تاریخ نویسی کی ہے۔ ان کو نہ روایت سے بحث ہے، نہ درایت سے۔ ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ مسلمانوں کی تاریخ میں ہر ممکن خلا پیدا کی…


سیّدنا عبدالملک بن مروانؒ

جون 11, 2022 ناقابلِ فراموش

پچھلے دنوں ایک دعائیہ تقریب میں ایک ’’عالمی مبلغ‘‘ نے جھوٹی اور موضوع روایات کا سہارا لے کر خلفائے بنواُمیہ کی کردار کشی کی اور ایسے جھوٹے واقعات …


علامہ ابن حزم اَندلُسیؒ

اپریل 12, 2022 ناقابلِ فراموش

اَندلُس کے مشہور علما میں سے ایک نام ور شخصیت علامہ ابن حزم اَندلُسیؒ کی ہے۔ آپؒ کی شخصیت ہمہ جہت تھی، جو بہ یک وقت محدث بھی ہیں اور مؤرخ بھی، شاعر بھی ہیں اور فقیہ بھی، بہت س…


امامِ ربانی مجدد الفِ ثانی رحمہ اللہ کا نظریۂ وحدت الشّہود

مارچ 18, 2022 ناقابلِ فراموش

’’وحدت الشّہود‘‘ کالفظی معنی ہے: ’’شہود کا ایک ہونا‘‘۔ ’’شہود‘‘ اسم مفعول، مشہود کے معنی میں ہے، ی…


ابوالقاسم عباس بن فرناس

فروری 11, 2022 ناقابلِ فراموش

دنیا کا سب سے پہلا ہوائی جہاز بنانے والا مسلم سائنس دان قرونِ وسطیٰ میں مسلمانوں نے علوم و فنون کو وہ ترقی دی کہ تقریباً آج کی دنیا کی جتنی بھی ایجادات ہیں، ان کی ایجاد …


اَندلُس کے علما و سائنس دان ؛شیخِ اکبر محی الدین ابنِ عربی  ؒ

نومبر 13, 2021 ناقابلِ فراموش

بارہویں صدی عیسوی کے عبقری انسان، عظیم فلسفی، مفکر، محقق، صوفی، علوم کا بحرِ ناپیدا کنار، روحانی و عرفانی نظامِ شمسی کے مدار، اسلامی تصوف میں ’’شیخِ اکبر‘…


اَندلُس کے علما و سائنس دان ؛ علامہ ابنِ رُشد اَندلُسیؒ

اکتوبر 11, 2021 ناقابلِ فراموش

قرطبہ (اَندلُس) کے ایک بڑے فلسفی، طبیب، محدث، فقیہ، جن کا شُہرہ پوری دنیا میں ہوا۔ ان کی کتابیں ترجمہ ہو کر یورپ میں پڑھی پڑھائی جانے لگیں۔ جن کو دنیا ابنِ رُشد مالکی اَندلُسیؒ …


اندلُس کے علما و سائنس دان

ستمبر 10, 2021 ناقابلِ فراموش

اَندلُس میں مسلمانوں کی عادلانہ حکومت کا آغاز ۹۲ھ / 711ء میں ہوا۔ علم و ادب کی ترقی و ترویج اگرچہ قدرے تاخیر سے ہوئی، لیکن حکمرانوں کی ذاتی دلچسپی اور سرپرستی کی وجہ سے اَن…


اَندلُس میں علوم و فنون کی ترقی؛ خلفائے بنی اُمیہ کے رہینِ منت

اگست 11, 2021 ناقابلِ فراموش

اَندلُس (ہسپانیہ) میں سائنسی و ادبی علوم کی ترقی بھی خلفائے بنی اُمیہ کی رہینِ منت ہے، اگرچہ اَندلُس میں علوم کا ارتقا بغداد اور دمشق کی نسبت دیر سے ہوا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ش…


بنواُمیہ اَندلُس میں

جولائی 09, 2021 ناقابلِ فراموش

عبدالرحمن الداخل نے اندلس پر نہ صرف عظیم الشان اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھی، بلکہ ایک ایسی تہذیب کی بنیاد ڈالی، جو قرونِ وسطیٰ میں دنیا کی معیاری تہذیب کی حیثیت سے تسلیم کی …


عبدالرحمن الداخل  (2)

جون 15, 2021 ناقابلِ فراموش

یورپ میں آزاد اُمَوی ریاست کے بانی عبدالرحمن الداخل ۱۳۸ھ/ 756ء سے ۱۷۲ھ / 788ء تک اندلس کے حکمراں رہے۔ وہ 731ء میں دمشق میں پیدا ہوئے اور 30؍ ستمبر 788ء میں ان کا انتقال…


عبدالرحمن الداخل - یورپ میں آزاد اُمَوی ریاست کے بانی  (1)

مئی 15, 2021 ناقابلِ فراموش

یورپ میں آزاد اُمَوی ریاست کے بانی جب مشرق میں بنواُمیہ کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور بنوعباس برسرِ اقتدار آئے تو بنواُمیہ کے ایک نامور فرزند عبدالرحمن بن معاویہ بن ہشام نے اَن…


خلافت ِبنواُمیہ کے عظیم مجاہد و سپہ سالار؛ موسیٰ بن نُصَیرؒ

اپریل 27, 2021 ناقابلِ فراموش

موسیٰ بن نصیر بن عبدالرحمن بن زید لخمیؒ تابعین میں سے تھے۔ انھوں نے مشہور صحابیٔ رسول حضرت تمیم داریؓ سے احادیث روایت کی ہیں، لیکن ان کی وجۂ شہرت مجاہدانہ کارنامے اور عدل و …


طارق بن زیاد؛ فاتح اَندلُس  (2)

مارچ 14, 2021 ناقابلِ فراموش

طارق بن زیاد کی قیادت میں جب اسلامی لشکر جبل الطارق پر اُترا تو اس کے آس پاس کے جزیرے اور شہر بآسانی زیرنگیں ہوگئے۔ طارق نے ان شہروں کی فصیلوں اور قلعوں کو درست کرایا۔ وہ…


طارق بن زیاد ؛ فاتح اندلس

فروری 17, 2021 ناقابلِ فراموش

طارق بن زیاد خلافت ِبنی اُمیہ کے مسلم جرنیل تھے۔ وادیٔ تافنہ الجزائر میں ۵۰ھ / 670ء میں پیدا ہوئے اور دمشق میں 720ء میں تقریباً پچاس سال کی عمر میں وفات پائی۔ ان کا افریقا ک…


یورپ میں بنواُمیہ کی فتوحات اور علوم و فنون کی ترقی

جنوری 09, 2021 ناقابلِ فراموش

تاریخ میں بنواُمیہ کا دورِ حکومت سیاسی اور دینی وحدت کے اعتبار سے سنہری اور فتوحات کا دور تھا۔ اُموی خلیفہ ولید بن عبدالملک کے دور میں موسیٰ بن نُصَیرافریقا کے گورنر تھے۔ طارق…


بنواُمیہ یورپ میں(1)

دسمبر 12, 2020 ناقابلِ فراموش

تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یورپ کے جنوب مغرب میں واقع ملک جس کو آج کل سپین کہتے ہیں اور عرب اس کو اندلس کہتے ہیں، اس ملک پر گاتھ بادشاہی کے عہد میں راڈرک کی حکومت…


حجاج بن یوسف ثقفی  (1)

نومبر 13, 2020 ناقابلِ فراموش

ابومحمدحجاج بن یوسف ثقفی ۴۰ھ /660ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد طائف کے معزز لوگوں میں سے تھے۔ طائف کے پُرفضا ماحول میں آپ کی پرورش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی،…


پہلا مسلمان سائنس دان؛ خالد بن یزید بن معاویہؓ

اکتوبر 19, 2020 ناقابلِ فراموش

ابن خلکان اپنی تاریخ میں لکھتے ہیں کہ: ’’زمانۂ اسلام میں سب سے پہلے علمِ طب میں جو شخص مشہور ہوا، وہ خالد بن یزید بن معاویہؓ اُموی ہیں۔‘‘ علامہ خالد…


دورِ بنواُمیہ میں دینی و دُنیوی علوم کی ترقی و ترویج

ستمبر 01, 2020 ناقابلِ فراموش

عہد ِنبویؐ اور خلافت ِراشدہ کی طرح اُموی دورِ خلافت میں بھی مسلمان عبادات کے پابند تھے۔ مذہبی شعائر سے کوئی بھی بے اِلتفاتی نہیں کرتا تھا۔ شہر، قصبے، گاؤں وغیرہ میں مساجد تھ…


بیٹا اپنے باپ کے نقش قدم پر

اگست 02, 2020 ناقابلِ فراموش

حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ ابھی بستر پر لیٹے ہی تھے کہ ان کا بیٹا عبدالملک جس کی عمر ابھی سترہ سال کی تھی، کمرے میں داخل ہوا۔ اس نے کہا: امیرالمؤمنین! آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ …


فاتحِ سندھ ؛ محمد بن قاسم ثقفیؒ  (2)

جولائی 06, 2020 ناقابلِ فراموش

محمد بن قاسمؒ کی جانب سے سندھ پر حملے کی وجہ مظلوموں کی داد رسی تھی، نہ کہ اَملاک کا حصول اور مملکت کی توسیع پسندی تھی۔ محمد بن قاسمؒ خداداد صلاحیتوں سے مالا مال اور قابل ل…


فاتحِ سندھ ؛ محمد بن قاسم ثقفیؒ  (1)

جون 05, 2020 ناقابلِ فراموش

محمد بن قاسمؒ کا شمار اسلام کے نوجوان سپہ سالاروں میں ہوتا ہے، جس نے کم عمری میں ہی بہادری کے جوہر دکھائے اور بہت سے علاقوں کو فتح کیا۔ ان کی فتوحات کے سبب سندھ ’&r…


خلافت ِبنواُمیہ کے ساتویں خلیفہ ؛ ولید بن عبدالملک  (2)

مئی 05, 2020 ایمان افروز واقعات

یاقوت حموی کی کتاب ’’معجم البلدان‘‘ میں روایت ہے کہ مشہور و ثقہ محدث شیخ عبدالوہاب بن عبدالمجید ثقفی بصری (۱۰۸ھ - ۱۹۴ھ) کے سامنے کچھ لوگوں نے حجا…


خلافت ِبنواُمیہ کے ساتویں خلیفہ ؛ ولید بن عبدالملک  (1)

اپریل 06, 2020 ناقابلِ فراموش

ولید بن عبدالملک بن مروان ۵۰ھ / 607 ء میں پیدا ہوئے۔ چھتیس سال کی عمر میں اپنے والد عبدالملک بن مروان کی وفات کے بعد خلیفہ مقرر ہوئے۔ اپنے والد کی تجہیز و تکفین سے فارغ …