خطبہ جمعہ/ معیاری تمدن کے قیام کی قرآنی تعلیمات اور شہری حقوق.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

معیاری تمدن کے قیام کی قرآنی تعلیمات اور شہری حقوق تباہ کرنے والے
فسادی نظام کے خلاف شعوری جدوجہد

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 3؍ شعبان المعظم 1444ھ / 24؍ فروری 2023ء
بمقام: جامع مسجد ریلوے، ہارون آباد، ضلع بہاولنگر

خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:

آیتِ قرآنی:
وَ مَا كَانَ رَبُّكَ لِیُهْلِكَ الْقُرٰى بِظُلْمٍ وَّ اَهْلُهَا مُصْلِحُوْنَ (11–ھود: 117)
ترجمہ: ”اور تیرا رب ہرگز ایسا نہیں کہ ہلاک کرے بستیوں کو زبردستی سے اور لوگ وہاں کے نیک ہوں“۔

حدیثِ نبوی ﷺ:
”إنَّ النَّاسَ إذا رأَوْا ظالمًا فلم يأخُذوا على يدَيْه أوشك أن يعُمَّهم اللهُ بعقابٍ منه“. (جامع ترمذی، حدیث: 3057)
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب لوگ ظالم کو (ظلم کرتے ہوئے) دیکھیں، پھر بھی اس کے ہاتھ نہ پکڑیں (اسے ظلم کرنے سے نہ روکیں) تو قریب ہے کہ ان پر اللہ کی طرف سے عمومی عذاب آجائے (اور وہ ان سب کو اپنی گرفت میں لے لے)“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
0:00 آغاز خطبہ
1:33 دورِ حاضر میں قرآن حکیم کی سیاسی و معاشی و اجتماعی تعلیمات کی ضرورت و اہمیت
08:46 قرآنی اصطلاح ’’المدینۃ‘‘ کی وضاحت اور یثرب سے مدینہ بننے کا سفر
10:49 قرآنی لفظ ’’القریۃ‘‘ کا مطلب و مفہوم اور مثالی قریہ (بستی) کی علامات
17:10 بستیوں کی تباہی و ہلاکت کا سبب فساد برپا کرنے والے عناصر ہیں
19:55 سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں انسانی بستی (معاشرے) کا معیاری تمدنی نظام
26:08 ظلم کے خلاف آیتِ قرآنی کی تفہیم و تشریح میں حدیثِ مبارک کی رہنمائی
30:30 ظلم کی اَساس پر قائم معاشرے میں محض انفرادی اصلاح پر کاربند رہنے والے عذابِ الٰہی سے نہیں بچ سکتے
33:43 ظالم بستیوں پر عذابِ الٰہی کا سبب محض کفر نہیں ہے
38:40 بستیوں اور شہروں کے تحفظ کے لیے اسلام کا روشن عالمی نظام
43:25 غیر مسلم خاتون کی مدد کی خاطر گورنر لاہور و امرتسر کے خلاف بادشاہ جہانگیر کی کارروائی
45:22 برعظیم ہند کے عادلانہ عدالتی نظام پر انگریز کمشنر پینڈرل مون کی گواہی
47:49 برعظیم میں انگریز سامراج کی انسانی بستیوں کو اُجاڑنے اور فساد مچانے کی سیاہ تاریخ
55:38 ملک پر مسلط آلہ کار لوٹنے والی اشرافیہ
57:49 ہماری ریاست انسانی شہری حقوق (جان، مال، عزت و آبرو) کی محافظ نہیں ہے
1:01:05 حقوقِ شہریت کے حصول میں کوتاہی برتنے میں اجتماعی توبہ کی ضرورت

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
فروری 26, 2023