خطبہ جمعہ/ رسول اللہ ﷺ اور الکتاب کے باہم ربط کی ناگزیریت و اہمیت/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

تفصیل

رسول اللہ ﷺ اور الکتاب کے باہم ربط کی ناگزیریت و اہمیت
اور اس کے تقاضوں کی جامعیت

خُطبۂ جمعۃ المبارک:
حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

بتاریخ: 28؍ جُمادی الاولیٰ 1444ھ / 23؍ دسمبر 2022ء
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ:

آیاتِ قرآنی:
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ قَیِّمًا. (18 - الکھف: 1-2)
ترجمہ: "سب تعریف اللّٰہ کو، جس نے اُتاری اپنے بندہ پر کتاب، اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی، ٹھیک اُتاری".

حدیثِ نبوی ﷺ :
”إِنَّ أَفْضَلكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآن وَ عَلَّمَهُ“. (صحیح بُخاری، حدیث: 5028)
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: ”تم سب میں بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔

۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

آغاز خطبہ 0:00
1:29 قرآن حکیم انسانیت کی فلاح و بہبود کا الٰہی دستور ہے
2:44 انسانی اور حیوانی زندگی کے درمیان بنیادی فرق
4:38 ٹیم ورک میں نتائج لینے کے حوالے سے بنیادی اُصول
6:15 انبیاعلیہم الصلوٰۃ و السلام کی فطرتِ سلیمہ اور کردار کی رہنمائی
8:43 موسوی قومی انقلاب میں تورات کی مرکزیت اور کردار
13:31 قرآن حکیم اور اس کا بین الاقوامی فکر و عمل
15:43 مکی زندگی میں خلافتِ باطنہ کا اظہار
18:42 سچے نبی کی علامات! وحی الٰہی کے ذریعے چار سوالات کے جوابات
23:15 جبرئیلِ امینؑ وحیٔ الٰہی لانے میں امرِ الٰہی کے پابند ہوتے ہیں
24:41 خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی کا پسِ منظر، معنی، مفہوم اور تفسیر
36:17 ’’اِنزال" اور "نُزول" کے معنی و مفہوم کا فرق"
37:22 العبد" کا معنی و مفہوم اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد"
38:30 دنیا کی کسی بھی کتاب کو سمجھنے کے لیے اساتذہ اور مربی کی اہمیت
42:43 قرآن حکیم کی درست تفہیم کے لیے سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لینا ضروری ہے
43:27 قرآن حکیم کی تعلیم کے لیے ’’العبد‘‘ اور ’’الکتاب‘‘ کا باہمی ربط اور تعلق
51:53 خبر کی تعریف؛ خبر اور سچائی کا باہمی تعلق، خبر اور خواہش میں فرق
54:03 قَیِّمًا" کا معنی و مفہوم اور قرآن حکیم کے حوالے سے اس کا اطلاقی مفہوم"
1:03:35 تہذیبِ نفس اور سیاسۃ الامہ کا معنی و مفہوم اور اس کے عصری تقاضے
1:07:22 سورت الکہف کی ابتدائی دس آیات کو سمجھ کر جمعہ کے روزپڑھنے کے اثرات و نتائج
1:11:52 حضور اکرم ﷺ سے صحابہ کرامؓ کی منقول منقبت کا پسِ منظر
1:11:18 قرانی سورتوں کے منقول فضائل و اَثرات کی بنیادی حکمت اور فلسفہ
1:13:51 قران حکیم کا بنیادی پیغام اور اس پر عمل کے عصری تقاضے


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

پلے لسٹس
خطباتِ
وقت اندراج
دسمبر 25, 2022