احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس* *درس :9* *مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل* *باب:3 (حصہ اول)۔ عالمِ مثال میں کار فرما قوتیں؛ فرشتوں کا بالائی نظام * *مُدرِّس*: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 20؍ جمادی الاولی 1439ھ / 7؍ فروری 2018ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇 0:22 ❶ گزشتہ دروس؛ کائنات میں کار فرماں چار کمالاتِ الٰہی (مسلمہ قواعد) کا اجمالی جائزہ 9:47 ❷ عالمِ مثال میں کار فرما قوتیں؛ ملائکہ کا بالائی و زیریں نظام 11:59 ❸ نظامِ ملائکہ کی مختلف تعبیرات 16:33 ❹ قرآنِ حکیم میں عرشِ الٰہی کے حاملین ملائکہ (بالائی نظم) کا تذکرہ اور ملاءِ اعلیٰ کا ثبوت 27:27 ❺ ملاءِ اعلیٰ پر اَحادیثِ مبارکہ کی رہنمائی 37:15 ❻ حدیث کی روشنی میں ملاءِ اعلیٰ کے اختصام (تکرار و مباحثے) کی حقیقت 50:34 ❼ مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی ’’فَإِذا أَنا بِربِّی تبَارَکَ وَتَعَالٰی فِی أحْسَنِ صُورَۃٍ‘‘ کی توضیح 1:02:26 ❽ ملاءِ اعلیٰ کے ثبوت پر دیگر اَحادیثِ نبویہؐ 1:07:34 ❾ ملاءِ اعلیٰ کے افاضل ملائکہ کے چند بڑے بڑے اُمور 1:14:03 ❿فرشتوں کے اجتماعات؛ الرّفیقُ الْأَعْلٰی، و النّدیُّ الْأَعْلٰی، و الْمَلَأُ الْأَعْلٰی 1:19:04 ⓫ملاءِ اعلیٰ میں انسانی نفوس شامل یا لاحق ہوتے ہیں 1:21:48 ⓬قضائے خداوندی سب سے پہلے ملاءِ اعلیٰ میں آتا ہے اور شرائع کی منظوری یہاں ہوتی ہے 1:26:11 ⓭فرشتوں سے متعلق لا جواب تشریح، شاہ صاحب کی تصنیف ’’اللمحات‘‘ کی روشنی میں پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/