*عصرِ حاضر میں* *معاشی پستی، لوٹ کھسوٹ کی حیلہ کاری اور اس کے انسداد کے لیے* *دینی جدوجہد کی ناگزیریت* *خطبہ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 24 ذوقعدہ 1143ھ / 24؍ جون 2022ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی* *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیث نبوی ﷺ:* آیاتِ قرآنی: وَمَنۡ أَعۡرَضَ عَن ذِكۡرِي فَإِنَّ لَهُۥ مَعِيشَةٗ ضَنكٗا، وَنَحۡشُرُهُۥ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ أَعۡمَىٰ، قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرۡتَنِيٓ أَعۡمَىٰ وَقَدۡ كُنتُ بَصِيرٗا، قَالَ كَذَٰلِكَ أَتَتۡكَ ءَايَٰتُنَا فَنَسِيتَهَاۖ وَكَذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمَ تُنسَىٰ۔ (20 - طٰہٰ: 124 تا 126) ترجمہ: "اور جس نے منہ پھیرا میری یاد سے تو اس کو ملنی ہے گزران تنگی کی، اور لائیں گے ہم اس کو دن قیامت کے اندھا۔ وہ کہے گا: اے رب! کیوں اٹھا لایا تُو مجھ کو اندھا؟ اور میں تو تھا دیکھنے والا!۔ فرمایا: نہیں پہنچی تھیں تجھ کو ہماری آیتیں؟ پھر تو نے ان کو بھلا دیا اور اسی طرح آج تجھ کو بھلا دیں گے"۔ حدیث نبوی ﷺ: "إذا تبايعتم بالعِينةِ وأخذتم أذنابَ البقرِ ورضيتم بالزرعِ وتركتم الجهادَ سلط اللهُ عليكم ذُلًّا لا ينزعُه شيءٌ حتى ترجعوا إلى دينِكم". (سنن أبو داود، حدیث: 3462) (ترجمہ: ”جب تم بیع عینہ ۱؎ کرنے لگو گے گائے بیلوں کے دم تھام لو گے، کھیتی باڑی میں مست و مگن رہنے لگو گے، اور جہاد کو چھوڑ دو گے، تو اللہ تعالیٰ تم پر ایسی ذلت مسلط کر دے گا، جس سے تم اس وقت تک نجات و چھٹکارا نہ پا سکو گے جب تک اپنے دین کی طرف لوٹ نہ آؤ گے“) ✔️ انسانی زندگی کی استواری معاشی معاملات پر ہے ✔️ آں حضرت ﷺ کی ارشاد کردہ جامع ترین دعا ✔️ انسانی اَخلاق کی درستی میں دینی اذکار کا کردار ✔️ قیامت والے دن آنکھوں سے محروم اُٹھائے جانے کی وجہ اور حکمت ✔️ انسانی زندگی میں معاشی تنگی کی ایک اہم ترین وجہ ✔️ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ذلت مسلط ہونے کی چار وجوہات ✔️ ’’بیع عِینہ‘‘ کی تعریف، مفہوم اور اس میں سودخوری کا ناجائز عنصر ✔️ سرمایہ داری کا بنیادی تصور؛ حیلہ سازی پر مبنی لوٹ کھسوٹ ✔️ ہندوستان میں انگریز‘ زمینوں کے ’’مالک‘‘ کیسے بنے ؟ ✔️ انگریز کے وفادار خاندانوں میں وفاداری کے عوض زمینوں کی تقسیم ✔️ ریاستِ مدینہ میں رسول اللہ ﷺ کے معاشی ترقی و استحکام کے اقدامات ✔️ غلبۂ اِسلام اور قومی دفاع کے لیے جہاد کا درست تصور، شرعی حیثیت اور ضرورت و اہمیت ✔️ پستی اور زوال سے نکلنے کے لیے دینی نظام کی طرف رجوع کی ضرورت و اہمیت ✔️ زراعت اور تجارت میں جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے ضرورت و اہمیت ✔️ ’’بیع عِینہ‘‘ کے ذریعے سرمایہ دارانہ بینکاری کو اسلامی بنانے کی حیلہ سازی میں نام نہاد مذہبی اسکالرز کا کردار پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/