خطبات

*علم و عقل کی بنیاد پر یکساں معاشی ترقی کی دینی اہمیت اور* *پاکستانی معیشت کی حالتِ زار* *خطبہ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 10؍ ذوقعدہ 1443ھ / 10؍ جون 2022ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ* آیت: وَلَقَدۡ مَكَّـنّٰكُمۡ فِى الۡاَرۡضِ وَجَعَلۡنَا لَـكُمۡ فِيۡهَا مَعَايِشَ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَشۡكُرُوۡنَ (7 - الاعراف: 10) ترجمہ: "اور ہم نے تم کو جگہ دی زمین میں اور مقرر کریں اس میں تمہارے لئے روزیاں تم بہت کم شکر کرتے ہو"۔ حدیثِ نبوی ﷺ: "الاقتصادُ في النفقَةِ نصفُ المعيشةِ"۔ (شعب الایمان للبیھقی، مشکوٰۃ المصابیح، حدیث: 5067) ترجمہ: "اخراجات میں میانہ روی آدھی معیشت ہے". *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 ✔️ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں رسول بھیجنے کا مقصد ✔️ عدل و ظلم کو توحید و شرک کے سماجی تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ✔️ معاشی تقاضے ؛ انسان کی ناگزیر ضرورت ✔️ روحانی تقاضوں کی تکمیل کے لیے جسمانی سرگرمیوں کی ناگزیریت ✔️ انسان اور اس کے لیے ’’تمکین فی الارض‘‘ کی ضرورت و اہمیت ✔️ انسانوں کے لیے دُنیا میں متعدد وسائلِ حیات کی صورت میں الٰہی نعمتیں ✔️ وسائل میں محنت کے ذریعے افادے کی صلاحیت پیدا کرنے کی اہمیت ✔️ شکر کی جامع تعریف، اہمیت اور عملی تقاضے ✔️ حاجات اور وسائل میں توازن کے قیام کی ضرورت ✔️ معیشت کا پچاس فی صد‘ وسائل کے انتظام و انصرام سے متعلق ہے ✔️ انسانی عقل کا نصف حصہ‘ میانہ روی اور بقیہ نصف‘ انسانیت سے محبت پر مشتمل ہے ✔️ تمام شہریوں کے لیے وسائلِ معیشت کی یکساں فراہمی، قومی بجٹ کا ایک اَساسی اصول ہے ✔️ معاہدۂ حلف الفضول سے معیشت میں مساوات کے اُصول کی رہنمائی ✔️ علم و عقل سے تعلق کے حوالے سے معاشی ترقی و استحکام کی اہمیت ✔️ علم و تحقیق کی ترویج میں سوال کرنے کی اہمیت ✔️ ملکی آئین میں انگریزوں کے استحصالی نظام کو تحفظ دینے کی دفعہ ✔️ معیشت کے تین بنیادی شعبے؛ زراعت، صنعت اور تجارت ✔️ پاکستان میں بنیادی شعبہ ہائے معیشت کی حالتِ زار ✔️ پاکستان میں خدمات کی تنخواہوں کے نظام میں عدمِ توازن