رسول اللہ ﷺ اور الکتاب کے باہم ربط کی ناگزیریت و اہمیت اور اس کے تقاضوں کی جامعیت خُطبۂ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 28؍ جُمادی الاولیٰ 1444ھ / 23؍ دسمبر 2022ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ: آیاتِ قرآنی: اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَ لَمْ یَجْعَلْ لَّهٗ عِوَجًاؕٚ قَیِّمًا. (18 - الکھف: 1-2) ترجمہ: "سب تعریف اللّٰہ کو، جس نے اُتاری اپنے بندہ پر کتاب، اور نہ رکھی اس میں کچھ کجی، ٹھیک اُتاری". حدیثِ نبوی ﷺ : ”إِنَّ أَفْضَلكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآن وَ عَلَّمَهُ“. (صحیح بُخاری، حدیث: 5028) ترجمہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ: ”تم سب میں بہتر وہ ہے جو قرآن مجید پڑھے اور پڑھائے“۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ قرآن حکیم انسانیت کی فلاح و بہبود کا الٰہی دستور ہے ✔️ انسانی اور حیوانی زندگی کے درمیان بنیادی فرق ✔️ ٹیم ورک میں نتائج لینے کے حوالے سے بنیادی اُصول ✔️ انبیاعلیہم الصلوٰۃ و السلام کی فطرتِ سلیمہ اور کردار کی رہنمائی ✔️ موسوی قومی انقلاب میں تورات کی مرکزیت اور کردار ✔️ قرآن حکیم اور اس کا بین الاقوامی فکر و عمل ✔️ مکی زندگی میں خلافتِ باطنہ کا اظہار ✔️ سچے نبی کی علامات! وحی الٰہی کے ذریعے چار سوالات کے جوابات ✔️ جبرئیلِ امینؑ وحیٔ الٰہی لانے میں امرِ الٰہی کے پابند ہوتے ہیں ✔️ خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی کا پسِ منظر، معنی، مفہوم اور تفسیر ✔️ ’’اِنزال‘‘ اور ’’نُزول‘‘ کے معنی و مفہوم کا فرق ✔️ ’’العبد‘‘ کا معنی و مفہوم اور امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا ارشاد ✔️ دنیا کی کسی بھی کتاب کو سمجھنے کے لیے اساتذہ اور مربی کی اہمیت ✔️ قرآن حکیم کی درست تفہیم کے لیے سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لینا ضروری ہے ✔️ قرآن حکیم کی تعلیم کے لیے ’’العبد‘‘ اور ’’الکتاب‘‘ کا باہمی ربط اور تعلق ✔️ خبر کی تعریف؛ خبر اور سچائی کا باہمی تعلق، خبر اور خواہش میں فرق ✔️ ’’قَیِّمًا‘‘ کا معنی و مفہوم اور قرآن حکیم کے حوالے سے اس کا اطلاقی مفہوم ✔️ تہذیبِ نفس اور سیاسۃ الامہ کا معنی و مفہوم اور اس کے عصری تقاضے ✔️ سورت الکہف کی ابتدائی دس آیات کو سمجھ کر جمعہ کے روزپڑھنے کے اثرات و نتائج ✔️ حضور اکرم ﷺ سے صحابہ کرامؓ کی منقول منقبت کا پسِ منظر ✔️ قرانی سورتوں کے منقول فضائل و اَثرات کی بنیادی حکمت اور فلسفہ ✔️ قران حکیم کا بنیادی پیغام اور اس پر عمل کے عصری تقاضے پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/