اسلام میں بدعنوان معاشی سرگرمیوں کے انسدادی احکام اور ملک میں منظم رشوت ستانی اور قانونی کرپشن پر مبنی سرمایہ دارانہ نظام کا پسِ منظر اور کردار خطبہ جمعۃ المبارک: حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 5؍ صفر المظفر 1444ھ/ 2؍ ستمبر 2022ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی و حدیثِ نبوی ﷺ وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِّنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ۔ (2 - البقرہ: 188) (اور نہ کھاؤ مال ایک دوسرے کا آپس میں ناحق ، اور نہ پہنچاؤ ان کو حاکموں تک کہ کھا جاؤ کوئی حصہ لوگوں کے مال میں سے ظلم کر کے (نا حق) تم کو معلوم ہے۔) حدیثِ نبوی ﷺ : "لَعَنَ رسولُ اللهِ صلَّى اللهُ عليه وسلَّمَ الراشِيَ والمرْتَشِيَ في الحكْمِ". (جامع ترمذی، حدیث: 1336) (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلے میں رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے)۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ صحت مند انسانی معاشرے کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کی ناگزیریت ✔️ دینِ اسلام میں انسانی جان، مال اور عصمت کے تحفظ کا باقاعدہ نظام ہے ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا شانِ نزول اور پسِ منظر ✔️ و لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُم بَيْنَكُم بِالْبَاطِلِ کا حقیقی مفہوم ✔️ باطل طریقے سے مال لینے اور کھانے کا معنی و مفہوم ✔️ حاکم کا معنی و مفہوم، منصب و ذمہ داریاں اور تقاضے ✔️ مقتدرہ کے لیے رشوت ستانی کی ممانعت کا قرآنی حکم ✔️ مالی معاملات میں قاضی اور مفتی کے لیے سخت معیار کا تعین ✔️ رشوت کو ناجائز اور حرام قرار دینے کی حکمت و مصلحت ✔️ با اختیار اہل کاروں اور افسران کو ملنے والے تحائف کی حیثیت و نوعیت ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی کی برطانوی بادشاہ کو تجارتی لائسنس کے لیے رشوت ✔️ سراج الدولہ کو شکست دینے کے لیے انگریزوں نے رشوت کا حربہ استعمال کیا ✔️ ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے گورنر جنرل کی کرپشن کے احوال ✔️ برعظیم کے برطانوی عدالتی نظام میں رشوت کا چلن ✔️ برطانوی نظام اور غلبے نے برعظیم کو کرپشن کا سسٹم دیا ✔️ سرمایہ داری نظام میں عدمِ اعتماد کی تحریکوں کے ذریعے بھاری رشوتوں کا دھندہ ✔️ سیلاب کے نام پر ملنے والی امداد میں منظم خیانت اور خوف ناک کرپشن ✔️ پاکستان کے کرپٹ سرمایہ دارانہ نظام میں کرپشن کے کھلے مناظر ✔️ پاکستان میں مذہبی اداروں کے چندوں تک میں کرپشن کے ناسور کی حکمرانی ✔️ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں انتظامیہ کی بد دیانتی کا تانا بانا پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/