خطبات

*قوموں کی آزادی و حریت کے قرآنی اُصول وضوابط اور دستورُ العمل* *فرعون کی غلامی سے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد کے تناظر میں* *خطبہ جمعۃ المبارک:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 20؍ محرم الحرام 1444ھ/ 19؍ اگست 2022ء *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی* اِذۡهَبا اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى ( 20 - طه: 43) ترجمہ: "جاؤ طرف فرعون کے اس نے بہت سر اٹھایا" تـــــــا فَاۡتِيٰهُ فَقُوۡلَاۤ اِنَّا رَسُوۡلَا رَبِّكَ فَاَرۡسِلۡ مَعَنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَلَا تُعَذِّبۡهُمۡ‌ ؕ (20 - طه: 47) ترجمہ: "سو ، جاؤ اس کے پاس اور کہو ہم دونوں بھیجے ہوئے ہیں تیرے رب کے، سو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو، اور مت ستا ان کو"۔ *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇 ✔️ ہردور کی انسانیت کے لیے قرآن حکیم کی تعلیمات کی کلی اور جامع حیثیت ✔️ آزادی و ترقی کے حوالے سے برعظیم کے ممالک کی مخدوش صورتِ حال ✔️ سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں کسمپرسی کی حالت ✔️ برعظیم کے تین بڑے ممالک کے مسائل اور قرآنی تعلیمات کی رہنمائی ✔️ غلامی سے نکلنے اور آزادی کے حصول کا قرآنی دستورُ العمل ✔️ مصر میں فرعونی حکومت کے انسانیت دشمن حکمرانی کی صورتِ حال ✔️ فرعونی نظام کے خلاف حضرت موسیٰ وحضرت ہارون علیہما السلام کی جدوجہد ✔️ فرعونی نظام کے تناظر میں قرآن حکیم کے کلمہ ’’تشیُّع‘‘ کا اصلی اور حقیقی مفہوم ✔️ فرعونی دربار میں حضرت موسیٰ و حضرت ہارون علیہما السلام کا فکر انگیز مکالمہ ✔️ رسالت و نبوت کا پہلا پیغام؛ قوم کی آزادی کا مطالبہ (أرسِلْ مَعَنَا) ✔️ رسالت و نبوت کا دوسرا پیغام؛ پستی کے عذاب سے رہائی کا مطالبہ (وَ لَا تُعَذِّبْہُمْ) ✔️ اپنے مشن کی سچائی کے ثبوت کے لیے حضرت موسیٰ ؑکو نشانیاں پیش کرنے کا فرعونی چیلنج اور اس کا مُسکِت جواب ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کے چار اہم ترین نکات ✔️ آزادی کے چار موسوی معیارات؛ یومِ آزادی کے تناظر میں ان کی اہمیت ✔️ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت، قومی نظام (ارتفاقِ ثالث) کے درجے میں ✔️ حضرت محمد ﷺ کی نبوت، بین الاقوامی نظام (ارتفاقِ رابع) کے درجے میں ✔️ انبیاء علیہم السلام کی تعلیمات؛ تقسیمِ انسانیت کے نظریات کے خلاف جدوجہد کی دعوت ✔️ انسانوں کی اپنی زمین اور صحت مند روایات سے وابستگی کی سماجی اہمیت ✔️ برعظیم کی تین ممالک؛ بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش میں تقسیمِ آبادی، قتل و غارت اور نقل مکانی کے اَلمیے ✔️ عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے قرآن حکیم کی تعلیمات کے اِطلاقی پہلو کی اہمیت پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/