Khutabat e Khilafat

خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 99: فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (8) افضلیتِ شیخینؓ ؛ خلفاء راشدین کے موقف کے تناظر میں نموذجی مطالعہ خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۰؍ رمضان المبارک 1447ھ / 28؍ فروری 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سابقہ درس کا خلاصہ: افضلیت شیخینؓ اور ترتیب خلافت ؛ اجماعِ امت کے مراتب اور دلائل کی روشنی میں اطلاقى جائزہ ✔️ اہم نکتہ ؛ عہد صحابہ و تابعین میں منطوق کلام پر عمل، جبکہ عہد مابعد میں تتُّبعِ احادیث کے بعد تطبیق و تاویل کا طریقہ؛ سابقہ درس کے ایک اہم نکتے کی مزید وضاحت ✔️ فقہاء صحابہؓ و تابعینؒ کے افضلیتِ شیخینؓ میں اقوال ؛ نموذجی مطالعہ ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کو اپنی افضلیت کا یقین ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کو خلیفہ نامزد کرنے پر اعتراض اور صدیقِ اکبرؓ کا تاریخی جواب ✔️ افضلیتِ صدیق اکبر ؓمیں اقوالِ فاروقؓ کا حد تواتر تک پہنچنا ✔️ خلیفہ مقرر کرنے کے لیے حضرت عمرؓ کا آخری خطبہ ✔️ حضرت عمرؓ کا خانہ کعبہ کے اندر رکھے خزانے کو غرباء میں تقسیم کرنے کا ارادہ لیکن حضرت ابوبکرؓ اور حضورؐ کی اتباع میں ارادہ ترک کرنا ✔️ بقول حضرت عمر؛ حضرت ابوبکرؓ کی (جرات مندانہ) ایک رات اور ایک دن (حضرت) عمرؓ کی ساری نیکیوں پر زیادہ بھاری ✔️ حضرت ابوبکرؓ خیر کے کاموں سے مجھ سے سبقت لے جاتے تھے (حضرت عمرؓ) ✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے اپنی افضلیت کے بارے میں اقوال ✔️ فاروق اعظمؓ کا خلافت کی مشاورتی کمیٹی کے چھ اصحابؓ کے بارے میں قول ✔️ حضرت عثمان ذوالنورینؓ کے افضلیتِ شیخینؓ اور اپنی فضیلت سے متعلق ارشادات ✔️ حضرت علیؓ کے افضلیتِ شیخینؓ کے بارے چند اقوال ✔️ حضرت علیؓ سے متواتر روایت؛ ابوبکرؓ و عمرؓ خیرِ امت ہیں بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا