خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 80: فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل (آخری درس) خلیفۂ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقۂ کار نیز خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 26؍ رمضان المبارک 1446ھ / 27؍ مارچ 2025ء بوقت: ڈھائی بجے دوپہر بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ فصلِ ہفتم اور اس کے مقصدِ اوّل کا خلاصہ ✔️ آپ ﷺ شریعت، طریقت اور سیاست کے امام تھے ✔️ نکتۂ ششم: صحابہ ؓ میں سے خلافتِ خاص کی استعداد کی پہچان کا طریقہ ✔️ نبی ﷺ کی نبوت کی پہچان کے دو عقلی طریقے: 1۔ گزشتہ انبیاؑ و حکما کی پیشین گوئیاں 2 ۔ گزشتہ انبیاؑ کی تصدیق اور نبیؑ سے معجزات کا ظہور ✔️ خلیفۂ خاص کی پہچان کے بھی عقلی طور پر دو طریقے: 1۔ پیغمبر ﷺ کی طرف سے واضح بشارتیں 2۔ خلافتِ خاصہ کے معانی (علامتوں) کا عملی طور پر فرد میں نمایاں ہونا ✔️ نکتۂ ششم کے تناظر میں خلیفۂ خاص کی نشانیاں: ا۔ نبی ﷺ کی بشارتیں، ۲۔ طریقت کے مقاماتِ عالیہ پر فائز، ۳۔ نبی ﷺ کا اس سے ولی عہد کی طرح معاملہ فرمانا ✔️ نکتۂ ہفتم: مسئلۂ خلافتِ خاصہ کی فروعات اور لواحق کا بیان ✔️ مسئلۂ خلافت کی پہلی فرع؛ ولایتِ نبوت میں خلفا کی افضلیت کی قرار واقعی حیثیت ✔️ دوسری فرع؛ خلفا کی جسمانی ساخت اور طبعی اوصاف کی وجہ سے فرقِ مراتب اور مزاجوں کا اختلاف ✔️ تیسری فرع: نمایاں انتظامی صلاحیتوں کا حامل ہو اور ذاتی خواہشات کا اسیر نہ ہو ✔️ حبریت (عملی رسوخ) اور زہد و تقویٰ پر ملکۂ سیاست اور خلافت کی اہلیت رکھنے والے کو ترجیح حاصل: چند وجوہات اور اصحابِ نبویؐ کے واقعات سے توضیح و تشریح ✔️ خلافتِ خاصہ کا علم بہت اونچا اور بلند تر علم ہے، نیز ولی اللّٰہی افکار کی جامعیت اور مقام و مرتبہ بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا