خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 76: فصل ہفتم: خلافتِ راشدہ کی حقانیت کے عقلی دلائل نکتۂ چہارم؛ برکات و فیوضاتِ نبوت کی ظاہری شکل (شریعت، طریقت اور سیاست) کی تکمیل کی تفصیلات‘ خلافتِ خاصہ کے تناظر میں خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 22؍ رمضان المبارک 1446ھ / 23؍ مارچ 2025ء بوقت: ڈھائی بجے دوپہر بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ سابقہ درس میں بیان کردہ نکات کا خلاصہ ✔️ آپؐ کی شریعت، طریقت اور سیاست کی تفصیلات ✔️ حضرت محمد ﷺ افضل الشرائع، افضل الانبیاء اور افضل الکتب کی خصوصیات سے متصف ہیں ✔️ پیغمبروں کی بعثت کی تین صورتیں (بادشاہی، حبریت اور زہد وتقویٰ) اور ہر صورت میں نبی کے لیے غلبہ لازمی و ضروری ✔️ افضل الانبیاءؑ کی خصوصیات؛ بادشاہی، حبریت اور زہد کا جامع ہو، اسی لیے نبی ﷺ افضل الانبیاء ہیں ✔️ نبوت بطور عنایتِ الٰہی جسم میں موجود نفس ناطقہ کی مانند ہے اور خلفائے راشدین کی اطاعت گزاری گویا ظاہری جسم کی مانند ہے ✔️ خلافتِ باطنہ (مکی دور) و ظاہرہ (ریاستِ مدینہ) میں حضوؐر کی برکاتِ نبوت اور فیوضاتِ رسالت سے جسمِ نبوت میں اضافے کی تفصیلات ✔️ آپؐ کے لیے شہنشاہیت و بین الاقوامی غلبہ (خلافتِ کبریٰ) کی متواتر بشارتیں اور یہ وعدہ خلفائے راشدینؓ (نبوت کے ظاہری بدن) سے تکمیل پذیر ہوا ✔️ حضور ﷺ بطور حِبر شریعت اور اس کی تفصیلات ✔️ صحابہؓ، تابعینؒ اور تبع تابعینؒ نے حضور ﷺ کے بعد علومِ شریعت کو مختلف انداز سے جاری رکھا ہے ✔️ حضور ﷺ کی بعثت سے علومِ انسانیت کا ظہور اور دنیا بھر میں آج تک فیضان جاری ہے ✔️ آپ ﷺ کی حبریت کے مراتب، مکی دور کے علوم؛ علم التوحید، علم المعاد اور انبیائے سابقین کے قصص ✔️ مدنی دور کے علوم؛ اَحکام و حِکم (حکمت) کا نزول اور شریعت کا مکمل عملی نظام ✔️ تیسرا مرتبہ حبریت؛ آپ ﷺ کی وفات کے بعد خلفا میں علومِ شریعت کا منتقل ہونا ✔️ تیسرے مرتبے کی پہلی قسم؛ علوم کے مرکز و منبع (قرآنِ حکیم) کی جمع وتدوین ✔️ دوسری قسم؛ حضور ﷺ کے بعد پیش آمدہ مسائل کی تفتیش اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اخذ و استنباط ✔️ فقہ اسلامی کے تین بڑے ماخذ؛ کتاب اللہ، سنتِ رسول ﷺ اور خلفاء و صحابہ ؓ کے مجمع علیہ اقوال بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا