خُطباتِ خلافت بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ خُطبہ 105: فصل ہشتم: حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمر فاروقؓ کی افضلیت کا بیان (14) خلافتِ خاصہ اور افضلیتِ شیخینؓ کا باہمی تلازم: دلائل، تقریرات اور آثارِ صحابہ کی روشنی میں خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ : ۱۷؍ رمضان المبارک 1447ھ / 07؍ مارچ 2026ء بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇 ✔️ افضلیت شیخین اور خلافت خاصہ پر سابقہ گفتگو کا خلاصہ ✔️ مقدمۂ اولی : خلافت خاصہ اور افضلیت شخصی میں تلازم ✔️ اس پہلے مقدمے کی ممکنہ تقریرات کا اسقراء ؛ اجمالی خاکہ ✔️ 1) تلازم کی تقریر: باعتبار ’’سنت اللہ‘‘ ✔️ 2) تلازم کی تقریر: خصوصی "داعی" کے ظہور کے اعتبار سے ✔️ 3) تلازم کی تقریر: باعتبار تعین پیغمبری ✔️ 4) تلازم کی تقریر: باعتبار اتفاق صحابہ ✔️ مذکورہ تقریرات کے ثبوت میں آثارِ صحابہؓ سے اشارہ واستدلال ✔️ 5) تلازم کی تقریر: امر بالمعروف اور نھی عن المنکر کی "تمکین فی الارض" سے تعلیق، اور ’’تمکین‘‘ اور ’’امر و نھی‘‘ ، ’’خلافتِ خاصہ‘‘ کی حقیقت میں شامل ہیں ✔️ 6) تلازم کی تقریر : خلیفہ کی اطاعت کا وجوب ایک گونہ افضلیت رکھتا ہے: سَتُدْعَوْنَ اِلٰى قَوْمٍ اُولِیْ بَاْسٍ شَدِیْدٍ (آیت) سے استدلال ✔️ 7) تلازم کی تقریر: ولایت کا استحقاق ’’یُّحِبُّهُمْ وَ یُحِبُّوْنَهٗ‘‘ صفت کا حامل فرد: ’’اِنَّمَا وَلِیُّكُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ‘‘ (آیت) سے استدلال ✔️ پہلی تقریر کی تفصیل: رحمت خاصہ کا ظہور - باعتبار سنت اللہ - افضل فرد کی تسلیط سے ہوتا ہے ✔️ دوسری تقریر کی تفصیل: علومِ حقہ کا الہام اور دواعئ کلیہ کا نزول، نفوس قدسیہ سے مختص؛ اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَهٗ (آیت) سے استدلال ✔️ تیسری تقریر کی تفصیل: حدیت ابن عباسؓ کا مفہوم: "سَرایا و بُعوث میں افضل پر مفضول کو والی بنانا خیانت ہے" چناں چہ خلیفۂ مطلق کا تعیُّن اس سے بھی بلند ہے! ✔️ سابقہ تقریر کی روشنی میں اسامہ بن زیدؓ کو افضل پر والی بنانے کی وجہ ؟ اہم انتظامی سوال کا جواب بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔ https://www.rahimia.org/ https://web.facebook.com/rahimiainstitute/ https://www.youtube.com/@rahimia-institute منجانب: رحیمیہ میڈیا