درس قرآن 010 | البقرۃ 23-25 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم

درس قرآن 10

سورة البقرة
آیت: 23 تا 25

مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
1:09 کتاب مقدس قرآن حکیم کی حقانیت اور اس کے قطعی طور پر نافذ العمل کا سابقہ دروس میں ذکر
3:17 جن لوگوں پر کتاب (قرآن حکیم) کا نفاذ ہوا ہے، ان کا نافذ العمل ہونے پر اعتراض اور شک و شبہ (وَإِن كُنتُم فى رَيبٍ مِمّا نَزَّلنا عَلىٰ عَبدِنا فَأتوا بِسورَةٍ مِن مِثلِهِ وَادعوا شُهَداءَكُم مِن دونِ اللَّهِ إِن كُنتُم صـٰدِقينَ) میں اس کا جواب
3:56 مقدس مجلس (ملاءِ اعلی) کے اِجماعی قانون کے نزول میں شک کرنے والوں کو (وَإِن كُنتُم فى رَيبٍ مِمّا نَزَّلنا عَلىٰ عَبدِنا فَأتوا بِسورَةٍ مِن مِثلِهِ) میں اس جیسا کلام لانے کا چیلنج
6:21 ہر قانون کے متنوع پہلو؛ ظاہری الفاظ ، قانون کی روح و مصلحت اور اس کی اساس پر عملی نظام کا تعین
8:36 اس آیت میں اعجازِ قرآن؛ الفاظ کی ساخت، قانون کی روح و حکمت اور عملی نظام کے حوالے سے قرآن جیسا جامع اور عالمگیر قانون لانے کی تحدّی (چیلنج) کیا گیا ہے۔
9:16 عربوں کے عام ذہن کے تناظر میں قرآن کا اعجاز فصاحت و بلاغت ، لیکن کل انسانیت کے لیے چیلنج؛ قرآن جیسا جامع اور عالمگیر قانون لانا جو زندگی کے ہر شعبے کا عملی نظام بنانے کی صلاحیت کا حامل ہو
13:02 اگر واقعی تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو اللہ کے علاوہ جن آقاؤں کو پوجتے ہو انہیں شہداء (مددگار) بنا کر ہی ایسا قانون بنا سکو تو بنا لاؤ (وَادعوا شُهَداءَكُم مِن دونِ اللَّهِ إِن كُنتُم صـٰدِقينَ)
15:04 قرآنِ حکیم نے دعوت کے انداز میں ممکنہ دو صورتوں میں سے ایک صورت کے ذریعے قانون پر عمل پیرا ہونے کو لازمی قرار دیا ہے۔
16:44 اگر ایسا نہ کر سکو اور حقیقت یہ ہے کہ تم اپنی محدود اور ناقص معلومات کی وجہ سے قرآن جیسا دستور لا ہی نہیں سکتے (فَإِن لَم تَفعَلوا وَلَن تَفعَلوا) نیز جامع اور اعلی قانون سازی کے معیارات
17:58 کائنات میں اللہ تعالیٰ کا عالمگیر اور جامع دستور ساز ادارہ ؛ ملاءِ اعلی اور اس کے اجماع سے منظور ہونے والے قانون کی وسعت و جامعیت
21:41 الٰہی دستور کو نہ ماننے اور نظام فطرت کو توڑنے کا نتیجہ انسانوں اور پتھروں کے ایندھن سے تیار کی ہوئی جہنم کی آگ کا عذاب (فَاتَّقُوا النّارَ الَّتى وَقودُهَا النّاسُ وَالحِجارَةُ ۖ ) میں تعیشات و حبِ جاہ و مال کے شکار شر پسند اور قانون شکن عناصر کو اِنذار
28:46 یہ جہنم (آگ) قرآن کے قانون اور نظام کو نہ ماننے والے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ (أُعِدَّت لِلكـٰفِرينَ)
30:20 دستور کے منکرین کو ڈرانے کے بعد اس پر پختہ یقین رکھنے اور شہنشاہ مطلق کے تمام احکامات پر عمل درآمد کرنے والوں کے لیے باغات اور نہروں کی خوشخبری (وَبَشِّرِ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّـٰلِحـٰتِ أَنَّ لَهُم جَنّـٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهـٰرُ ۖ كُلَّما رُزِقوا مِنها مِن ثَمَرَةٍ رِزقًا ۙ قالوا هـٰذَا الَّذى رُزِقنا مِن قَبلُ ۖ وَأُتوا بِهِ مُتَشـٰبِهًا ۖ وَلَهُم فيها أَزوٰجٌ مُطَهَّرَةٌ ۖ وَهُم فيها خـٰلِدونَ)
32:30 ایمان اور عملِ صالح بجا لانے والوں کے لیے راحت و سکون والی جنت کی خوشخبری (وَبَشِّرِ الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّـٰلِحـٰتِ أَنَّ لَهُم جَنّـٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهـٰرُ ۖ )
34:56 دنیا میں انسانی جسم کے لیے سب سے تکلیف دہ اور اذیت ناک چیز آگ اور راحت و سکون کا باعث باغات اور نہریں البتہ جہنم کی آگ کی حرارت اور آخرت کی جنت کی وسعت دنیا سے کئی گنا زیادہ
36:03 جنت کے پھلوں میں متنوع ذائقے اور ہر مرتبہ پھل کی نئی لذت ہوگی (كُلَّما رُزِقوا مِنها مِن ثَمَرَةٍ رِزقًا ۙ قالوا هـٰذَا الَّذى رُزِقنا مِن قَبلُ ۖ وَأُتوا بِهِ مُتَشـٰبِهًا ۖ )
38:56 مقام راحت میں مردوں کے لیے پاکیزہ بیویاں اور عورتوں کے لیے راست باز مرد ہوں گے (وَلَهُم فيها أَزوٰجٌ مُطَهَّرَةٌ ۖ)
40:53 الٰہی دستور کو ماننے والے جنت میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے (وَهُم فيها خـٰلِدونَ)
41:52 ان آیات میں دستور و ضابطے کو ماننے والوں کے لیے لازمی کامیابی اور منکرین چیلنج قبول کریں یا جہنم کی آگ کے لیے تیار ہو جائیں

پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Dec 26, 2019