مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
درس قرآن 07
سورة البقرة
آیت: 13 تا 16
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:53 سابقہ درس کا خلاصہ اور منافقین کو صحابہ کرامؓ جیسا ایمان لانے کا حکم اور ان کا رویہ اسلام کے انسان دوست پروگرام اور شریعت کے احکامات پر عمل درآمد کو کم عقلی سمجھنا (وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاءُ)
4:51 دراصل منافقین ہی کم عقل ہیں اور انسانیت کے مطالعے کا علمِ صحیح نہیں رکھتے(أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَٰكِنْ لَا يَعْلَمُونَ)
9:33 گمان اور شکوک و شبہات کی پیروی کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے
11:15 منافقین اپنی کم عقلی و حماقت کو جان بوجھ کر چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے، جاہل مفرد و مرکب کی وضاحت
14:24 (وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَىٰ شَيَاطِينِهِمْ) میں سوال کا جواب
15:42 ہر انسان پر ایک شیطان مسلط اور حضورﷺ شیطان کے اثر سے بالاتر
19:37 منافقین کا شیطانی پارٹی کو جواب کہ ہم ان سے مذاق کر رہے ہیں (قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ) کی وضاحت
20:24 منافقین کے نفاق کو جانتے ہوئے بھی نبی اکرمﷺ کا حکمتِ عملی کے تحت منافقین کو مسلمان جماعت میں شامل رکھنا
22:08 اللہ بھی منافقین سے استہزاء کرتا ہے (اللَّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ) کا مطلب و مفہوم
24:04 اللہ کا منافقین کی سرکشی و طغیانی کی رسی ڈھیلی چھوڑنا (وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ) کا مفہوم
26:26 منافقین عقل کے اندھے (يَعْمَهُون) اور حضرت شیخ الہندؒ کا صحیح ترجمے کی نشان دہی کرنا
29:26 تعلیم اور اُستاذ سے توہین آمیز رویہ رکھنے والوں کو کچھ فائدہ نہیں ہوتا
31:13 قرآنِ حکیم نے منافقانہ رویے کو بہت عام فہم تشبیہ سے سمجھایا (أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ فَمَا رَبِحَتْ تِجَارَتُهُمْ) میں منافقین کا ہدایت کے بدلے میں گمراہی خریدنا
34:04 منافقین ہدایت سے بالکل خالی(وَمَا كَانُوا مُهْتَدِينَ)
34:59 یہ منافقانہ رویے آج بھی سوسائٹی میں موجود ہیں۔
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute