مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
درس قرآن 05
سورة البقرة
آیت: 04 تا07
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:51 متقین جماعت: مہاجرینِ مکہ اور انصارِ مدنیہ کی خصوصیات (سابقہ درس سے ربط اورخلاصہ )
8:05 چوتھی و پانچویں خصوصیت؛ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ متقین کی دوسری ذیلی شق: انصار کا تذکرہ
10:49 چھٹی خصوصیت؛ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ آخرت میں کامیابی کا پورا یقین
13:05 ایمان والی جماعت کی پہلی پانچ خصوصیات کا لازمی نتیجہ آخرت میں کامیابی کا پختہ یقین
16:58 چھ صفات کی حامل جماعت کے لیے ہدایت اور فلاح و کامیابی کی ضمانت ؛ أُولَٰئِكَ عَلَىٰ هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
18:33 قرآنِ حکیم کو سمجھنے کا فطری طریقہ
19:11 فلاح کا ترجمہ بقاء ہے۔
20:03 کائنات میں اللہ کی حکمرانی کو تسلیم نہ کرنے والا گروہ؛ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ میں کافروں کا تذکرہ نیز لفظِ کافر کا لغوی معنی
21:45 متقین و کافرین کے نتائج کے تناظر میں قرآن کا اپنے دعوے کو دلیل اِنّی کے طور پر سمجھانا (مولانا سندھیؒ کی خوب توضیح)
26:04 کتابِ ہدایت کا کفر (انکار)اور ایمان نہ لانے کا نتیجہ ، مثالوں سے وضاحت
29:16 پیغامِ ہدایت سے مسلسل انکار سے ذرائعِ علم، دل پر مہر لگنا اور سمع و بصر پر پردہ پڑنا؛ خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ ۖ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ میں کافروں کی حالت و نتیجے کا ذکر
39:30 قرآن کا عملی نتائج سے کافروں کے ایمان نہ لانے کو دو دلائل سے ثابت کرنانیز قرآن فہمی کا درست طریقہ ،معروضی حقائق اور عملی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھنا
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute