درس قرآن 004 | البقرۃ 01-03 | مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

Description

مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم 


درس قرآن 04 


سورة البقرة 

آیت:  01 تا 03  


مُدرِّس: 

شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور

ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور



 بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور 


*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 

 0:00 آغاز درس 

0:38 حروفِ مقطّعات کے معانی و مفاہیم کے تعین میں دو متضاد آراء اور حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ  کا متوازن نکتۂ نظر 

3:56 امام شاہ ولی اللہؒ کے ہاں حروفِ مقطّعات کے معانی و مفاہیم کا تعیّن  نیز اس سورت میں الٓمّٓ کا معنی و مفہوم

6:50 سورت بقرہ کا موضوع اور حضرت سندھیؒ کا سورت کا موضوع متعین کرنے کا منہج

10:18 اَلْكِتٰبُ: تحریری طور پر نافذ العمل قانون 

12:45 لَا رَيْبَ ۛفِيْهِ قرآنِ حکیم کا دعویٰ: اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کتاب کے نفاذ میں کسی قسم کا کوئی شک و شبہ نہیں

16:13 کتاب کے نفاذ اور اتھارٹی کو ماننے والے لوگ متقین کہلاتے ہیں، نیز اتھارٹی ماننے والے اور انکار کرنے والے لوگوں کی ممکنہ تین صورتیں اور  نتائج 

20:13 شاہ صاحبؒ کے ہاں قرآن فہمی کا تصور 

21:50 ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ تحریری قانون کے نفاذ اور اتھارٹی کو ماننے والوں کے لیے کتابِ ہدایت اور متقین کی تین صفات: 

22:29 پہلی خصوصیت؛ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ: غیب پر ایمان رکھنا (بن دیکھے شہنشاہ مطلق کی اتھارٹی کو ماننا) 

25:53 دوسری خصوصیت؛ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ: دل کےایمان کا مظہر اقامتِ صلوة اور نماز معجونِ مرکب ( اِقترابات و اِرتفاقات کا مجموعہ)

28:07 صلاة کا لفظی معنی اور وجہ تسمیہ

29:15 تیسری خصوصیت؛ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ اِنفاقِ مال کا نظام اور معاشی مینجمنٹ 

30:51  رَزَقْنَاهُمْ: میں"نا" (ہم) سے مراد ذاتِ باری تعالی اور کائنات کے تکوینی نظام کو چلانے والی انتظامیہ (ملاءِ اعلی کے فرشتے)

31:05  قرآن میں اللہ تعالی کے لیے جمع اور واحد کے صیغے سے کیا مراد ہے؟ حضرت سندھیؒ کا نکتہ نظر

34:19 اِنفاقِ مال میں اجتماع کے مفادات کو پیشِ نظر رکھنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری 

37:29  یہ آیت مکہ میں ایمان لانے والی متقین کی جماعت کی خصوصیات واضح کر رہی ہے۔


پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute

Playlists
Dars-e-Quran
Created At
Nov 18, 2019