مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
درس قرآن 03
سورة الفاتحة
آیت: 05 تا 07
(سورت مکمل)
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:32 سورتِ فاتحہ کے نصفِ اول کا خلاصہ
4:54 اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(5) صحیح و غلط کی تمیز کرنا ہر انسان کی فطری آواز ، صراطِ مستقیم پر چلنے کے لیے ذاتِ خداوند سے سوال: نیت و عمل میں اعتدال و توازن نیز غلو فی الدین کی حوصلہ شکنی
13:42 صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ(7) انعام یافتہ لوگوں کا راستہ اور نہ کہ مغضوب علیهم اور گمراہ: علمی قاعدے سے توضیح
16:18 انعام یافتہ لوگ: انبیاءؑ ، صدیقین ، شہداء اور صالحین اور مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی مزید تشریح
19:16 نبی اور صدیق میں فرق: منصبِ نبوت اور ولایتِ نبوت کی وضاحت
23:27 شہداء و صالحین کا مرتبہ
25:18 غضبِ الہی کے شکار یہود اور غضب نازل ہونے کی اصل وجہ: جان بوجھ کرصحیح علم کے مطابق عمل نہ کرنا
27:36 دو جماعتیں سوسائٹی کی خرابی کی جڑ
30:19 قرآن میں یہود سے متعلق آیات کا آج مصداق کون؟
32:02 ضالین (گمراہ) کا مصداق نصاریٰ اور گمراہی کا سبب اور آج کے دور میں ان کا نمونہ
34:00 غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ ناقص ترجموں کی نشان دہی
34:52 انسانی کامیابی کے درست راستے کی نشان دہی فاتحہ میں اور تفصیلات بقرہ سے ناس تک پورے قرآن میں
38:05 قرآن میں علومِ پنجگانہ کی صورت میں اللہ تعالی کا بندے کے سوال کا جواب
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute