مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
درس قرآن 02
سورة الفاتحة
آیت: 01 تا 04
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:34 اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(1) لفظِ "الٰہ "کی وضاحت: ذاتِ باری تعالی مرکزِ جذب و کشش
5:42 الحمد للّٰہ کی تفسیر اور ہر شے کی حسن و خوبی کا دائرہ کار
7:11 ذاتِ باری تعالی کے تین اوصاف: رب العالمین (تمام جہانوں یا اقوام کو پالنے والا)
9:54 رب کی تعریف:تمام جہانوں یا اقوام کے نقائص دور کرکے کمالات پیدا کرنے والی ذات وحدہ لا شریک
13:53 عالمِ ناسوت میں ظاہر ہونے والے کمالات کا مرکز ، ذاتِ باری تعالی نیز مخلوق میں ہر طرح کے کمال و صلاحیت سے متعلق معتدل نظریہ
20:13 الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ(2) کے ترجمے میں دہلی کے محاورے کی رعایت اور صفتِ رحمت کے دو مظہر و دائرے
26:17 مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ(3)انصاف کے دن کا مالک: یومِ سزا و جزا اور ملوکیتِ ناس کی نفی
31:21 انسانی سوسائٹی کی ترقی و کامیابی کے لیے ذاتِ باری تعالی کے ان ہی تین اوصاف کی انسانیت محتاج
32:32 اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ(4) اللہ ہی کے لیے عبادت (بندگی و غلامی) اور اس سے مدد و استعانت کا درست مفہوم
34:54 انسانوں سے مدد لینے اور تعاونِ باہمی کا معاملہ : دو انتہا پسندانہ تصورات اور راہِ اِعتدال
39:30 سورتِ فاتحہ اللہ اور بندے کے درمیان تقسیم؛ پہلا حصہ ذاتِ باری تعالی کے لیے خاص
41:25 اللہ کا تمام انسانوں کی پکار سننے اور ان سے ہم کلام ہونے کی عقلی توجیہ اور شاہ عبدالرحیمؒ کا واقعہ
44:40 پوری توجہ سے تلاوتِ قرآن کرنا نہایت مفید اور اس کی مشق کرنا ضروری
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان
w: www.rahimia.org
FB: @rahimiainstitute