مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہؒ کے ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کے ترجمہ "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ پر مشتمل شیخ التفسیر حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی کے سلسلہ وار دروس قرآنِ حکیم
درس قرآن 01
سورة الفاتحة
آیت: 01 تا 03
مُدرِّس:
شیخ التفسیر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور
ناظم اعلی ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور
بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *
0:00 آغاز درس
0:32 سورتِ فاتحة قرآن حکیم کا مکمل خلاصہ
1:23 سورت دو حصوں پر مشتمل
2:04 قرآن کا صحیح فہم و شعور اور ولی اللہی مشائخ کی خدمات
5:43 ولی اللہی سلسلے میں اہم ترین کام؛ قرآنِ حکیم کا تدبر
7:42 سورت کا ایک نام؛ تعلیمِ مسئلہ (اللہ سے سوال کرنے کے صحیح طریقہ کار کی نشان دہی)
8:01 ملوک الکلام قرآنِ حکیم کے ترجمے کے لیے ولی اللہی مشائخؒ کی کدو کاوش ، دیگر حضرات کے ناقص ترجمے اور شیخ الہندؒ کا "موضح ِفرقان" کے نام سے جامع ترجمہ اور حواشی کی خصوصیات
12:57 شاہ ولی اللہؒ کا ترجمہ "فتح الرحمن" ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ کا "فتح العزیز" ، "موضح القرآن" از شاہ عبدالقادر دہلویؒ اور ان حضرات کے تراجم کا جامع ترین ترجمہ "موضحِ فرقان" از شیخ الہند مولانا محمود حسنؒ
14:23 "موضحِ فرقان" کی خصوصیّات،مولانا سندھیؒ کی زبانی
15:58 "موضحِ فرقان" کی ترتیب و تدوین کا عمدہ اسلوب ، چونکہ سو سال پہلے کا ترجمہ ہے اس لیے آج کے دور میں اس کے محاورے کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔
19:33 "الرحمن" اور "الرحیم" مُبالَغے کے صیغے: معنی و مفہوم اور رحمن و رحیم کی تجلی سے دلوں کو جوڑنے کی دعوت
22:18 شیخ الہندؒ کا "الحمد للہ" کا جامع ترجمہ اور حاشیے میں شعر کے ذریعے وضاحت
28:54 مولانا عبیداللہ سندھیؒ کا واقعہ اور نظریہ توحید کی توضیح
30:25 ''الحمد'' کا ترجمہ "ہر تعریف تجھ کو ہی سزا وار ہے" ناقص اور ادھورا ترجمہ
پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
https://www.rahimia.org/
https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
https://www.youtube.com/@rahimia-institute